05:53 pm
(شجرکاری مہم کاافتتاح)ہائی سکول چھورکاہ کے مسائل حل کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرشگر

(شجرکاری مہم کاافتتاح)ہائی سکول چھورکاہ کے مسائل حل کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرشگر

05:53 pm

شگر(عابدشگری) درخت لگا نا صدقہ جاریہ ہے اور انبیا کرام نے بھی عملی طور پر اس مہم کا افتتاح کرکے ہمیں اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کی تاکید کی گئی ہے۔ضلع شگر کے ہرفردکم از کم ایک درخت لگائیں۔محکمہ جنگلات شگر کے زیر اہتمام ہائی سکول چھورکاہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا گیا اس حوالے سے ہائی سکول چھورکاہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی شگر زید تھے
جبکہ تقریب میں سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان ،سمیت تمام محکموں کے زمہ داران موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر زید نے کہا کہ درخت لگا نا صدقہ جاریہ ہے اور انبیا کرام نے بھی عملی طور پر اس مہم کا افتتاح کرکے ہمیں اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کی تاکید کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ درخت آکسیجن پیدا کرنے کی ایک فیکٹری ہے جہاں سے انسان کو زندہ رہنے کے کئے ہر قسم کے سہولیات میسر ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور مقابلے کا دور ہے جس کے باعث کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ صرف ڈگری حاصل کرنے انسان نہیں بنتا اس لئے اساتذہ کو چائیے کہ وہ بچوں کو نصاب پڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی درس دیں اور بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چھورکاہ نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے زمہ دران سے مل کر ان مسائل کا حل نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے بعد اس کی رکھوالی بھی ہماری زمہ داری ہے اور تمام محکموں کے زمہ دران کو ملازمین کو ٹارگیٹ دیں گے کہ وہ اپنے محکموں میں بھی پودے لگا کر اس مہم کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر راجا اعظم خان نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے صحت مند درختوں کا ہونا ضروری ہے اور ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں شجر کاری مہم کو قومی فریضے کی طور پر منانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا افتتاح کرکے ہم بری الذمہ نہیں ہوسکتے اس کے لئے ہمیں آگے آکر عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں درختوں کی کمی کو پورا کیا جاسکیں تقریب سے خطاب کرتے ڈی ڈی او ہائی سکول چھورکاہ سید محمد عراقی نے کہا کہ کوالیٹی ایجوکیشن ہماری پہلی ترجیح ہے اور نقل کے خاتمے کے ذریعے معیاری تعلیم کو فروغ دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر آف سکول مجید خان کی سربراہی میں محکمہ تعلیم جی بی میں تعلیم کو عام کرنے اور کوالیٹی ایجوکیشن کی جانب گامزن ہے اگر ہائی سکول چھورکاہ کی ایس ایم سی نے ساتھ دیا تو بہت جلد ہائی سکول چھورکاہ کو ماڈل ہائی سکول کا درجہ دیکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم جس انداز میں چلایا گیا جس کے باعث وہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور ہائی سکول سمیت دیگر فیڈنگ یونٹ میں بھی طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہائی سکول چھورکاہ میں سیاست اور مذہب اور علاقیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ان سے پاک تعلیم فراہم کرنے کے میں اورمیری ٹیم سرگرم عمل ہیں اور انشااللہ ہماری کوششیں کھبی رائیگاں نہیں جائیں گے ۔