06:02 pm
نگر:8708بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے

نگر:8708بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے

06:02 pm

نگر (اوصاف نیوز)ضلع نگر میں 8708 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائنگے، ڈپٹی کمشنر کمال الدین قمر کے زیر نگرانی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کے ممبران میںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، اسسٹنٹ کمشنر نگر، DSP ، ڈپٹی ڈئریکٹر ایجوکیشن و XEN B&R نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ ضلع نگر میں 05 سال سے کم عمر کے تقریباً 8708 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جایئنگیں
۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس کی وجہ سے عمر بھر معذوری کا سامنا کرنا پڑتاہے، اسلئے اس سے بچنے کیلئے پولیوسے بچائو کے قطرے ہر بچے کو لازمی پلایا جائے تاکہ ضلع نگر کو پولیو سے پاک ضلع بنا یا جاسکیں۔ محکمہ صحت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کریگی۔