05:13 pm
علی آبادگھڑی سازموڑپرواقع مکان خطرناک قرار،مکین کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور

علی آبادگھڑی سازموڑپرواقع مکان خطرناک قرار،مکین کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور

05:13 pm

گلگت(چیف رپورٹر)جینے بھی نہیں دیا جاتا اور مرنے نہیںدیا جاتا،علی آباد گھڑی ساز موڈ پر واقع مکان کو خطرناک قرار دیکر ضلعی انتظامیہ نے خالی کرا دیا،مکین فٹ پاتھ پر آگئے،آپ کی کسی قسم کی مدد نہیں کر سکتے آپ مکان میں رہائش بھی اختیار نہ کریں ضلعی انتظایہ کامتاثرہ خاندان کو دو ٹوک جواب،شوہر بیمار بچوں کے ساتھ کہاں جائوں اگر کوئی مدد نہیں کر سکتا توہمیں اپنے حال پر چھوڑا جائے ہم اپنے مکان میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے
۔اہلیہ کی اوصاف سے گفتگو ۔ہنزہ علی آباد کے شروع میں گھڑی ساز موڈ پر واقع رہائشی مکان میں دراڑیں پرںے سے مکان کا دریا برد ہونے کا خدشے پیدا ہو گیا ہے اور کسی بھی خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے گھر کے مکینوں کو مکان خالی کرنے کے ہدایات جاری کر دئے ہیں تا اہم دو ٹوک الفاظ میں یہ بھی بتا دیا ہے کہ ہم آپ کی کسی قسم کی مدد نہیں کر سکتے۔ خاندان کے واحد کفیل عباس بیمار ہونے کی وجہ سے گھر کی کفالت کی ذہ داری خاتون پر آن پڑی ہے اور خاتوں کے پاس بھی وسائل یا کسی قسم کا ہنر نہ ہونے کی وجہ گھر میں اکثر فاقے رہتے ہیں فیسوں کی عدم ادائیگی پر بچوں نے تعلیم چھوڑ دی اب ضلعی انتظامیہ نے گھر خالی کرا کر بیمار شوہر سمیت پورے خاندان کو فٹ پاتھ پر لا کھڑا کیا ہے ادھر متاثرہ خاندان ایک سرکاری سکول کی عمارت میں رہائش پذیر تھے وہاں سے سکول کے معاملات میں خلل پڑنے کی وجہ سے خاندان کو سکول سے بھی نکالا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گھر میں کسی بھی صورت رہائش اختیار نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن یہ بھی دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کی کسی حوالے سے امداد نہیں کر سکتی۔ صورتحال کے حوالے سے متاثرہ شخص کی اہلیہ نے اوصاف کو بتایا کہ ہمیں مرنے بھی نہیں دیا جا رہا اور جینے بھی نہیں دیا جا رہا اگر گھر کے سرک جانے کا خطرہ ہے تو حکومت کسی مقام پر عارضی ہی سہی رہائش دے اور امداد فراہم کرے نہیں تو ہم اپنے گھر میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔ادھر سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے روئے کی شدید الفاظ میں مذمت ککی ہے اور حکومتی سطح پر متاثرہ خاندان کی کفالت اور ضروریات پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے

تازہ ترین خبریں