05:23 pm
یاسین میں نادارآفس کا باقاعدہ افتتاح یکم مئی کو کیاجائے گا،ڈائریکٹرمحمودبیگ

یاسین میں نادارآفس کا باقاعدہ افتتاح یکم مئی کو کیاجائے گا،ڈائریکٹرمحمودبیگ

05:23 pm

یاسین (سلیم شرین) ڈائریکٹر نادرا گلگت بلتستان ریٹائرڈ کرنل محمود بیگ نے کہا ہے کہ یاسین میں نادرا آفس کا باقاعدہ افتتاح یکم مئی کو کیا جائے گا انہوںنے ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کے ہمراہ یاسین نادرا آٖفس کا دورہ کیا اور کہا کہ اگلے سال نادرا اپنے لیے یاسین میں باقاعدہ نئی آفس تعمیر کرے گا انہوں نے کہا کہ یاسین میں نادرا آفس کے قیام کے لیے راجہ جہانزیب کی شدید اسرار اور محنت کی وجہ سے ممکن ہوسکی ہے
انہوںنے کہا کہ یاسین شہید وں اور غازیوں کی سرزمین ہے اور اس سرزمین نے ہمیشہ ملکی دفاع میں اہم رول ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ یاسین میں نادرا آفس کے لیے ایک سال تک مفت دفتر فراہم کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ نادرا آفس کے قیام سے یاسین کے عوام کو گوپس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور یاسین کے عوام اپنے گھر کے باہر ہی اپنی رجسٹریشن کروائینگے اور نادر عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام مشینری فراہم کرے گا ۔ آخر میں ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے عوام یاسین کی جانب سے ان کی ڈیمانڈ پر یاسین میںنادرا آفس کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کو سہولیات پہنچنے کے لیے جو اقدام نادرا نے اُٹھائی ہے قابل تعریف ہے اور عوام یاسین کے لیے ایک نیک شگون ہے ۔

تازہ ترین خبریں