05:25 pm
پی پی،پی ٹی آئی کے تیرہوائی،داریل،تانگیراضلاع کے اعلان پرجلدعملدرآمدہوگا(ڈپٹی سپیکر)

پی پی،پی ٹی آئی کے تیرہوائی،داریل،تانگیراضلاع کے اعلان پرجلدعملدرآمدہوگا(ڈپٹی سپیکر)

05:25 pm

گلگت ( محمد ذاکر سے ) گلگت بلتستان اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ دودھ پینے والا بچہ نہیں کہ داریل تانگیر کو اضلاع بنانے کا ہوائی اعلانات کرے ، گلگت بلتستان آرڈر 2018کے تحت وزیر اعلیٰ کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے داریل تانگیر کو اضلاع بنانے کا اعلان کیا اور بہت جلد عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں گے ۔ جعفر اللہ خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف والے ہوا میں تیر چلا رہے ہیں
، پیپلز پارٹی میں سب جھوٹ بولنے والے اور تحریک انصاف میں یوٹرن لینے والے لوگ شامل ہیں ، دونوں مل کر بھی مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہییں کر سکتے ہیں مسلم لیگ ن کو شرف حاصل ہے کہ چار سالوں میں شگر ، کھرمنگ ، ہنزہ، نگر کو الگ اضلاع بنایا اب اگلے دورے میں وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے غذر یاسین کو بھی الگ ضلع بنانے کا اعلان کرینگے اور ایک ساتھ داریل ، تانگیر اور یاسین کو الگ الگ اضلاع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کی اجائیگا ، الگ اضلاع کا ڈیمانڈ عوام کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں اور پارٹی میں رہ کر اختلاف کرنا جمہوریت کا حسن ہے ، حاجی جانباز ، حیدر خان اور ثوبیہ مقدم پارٹی کا اثاثہ ہیں ،و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا گلگت آمد پر تینوں پارٹی اثوثوں کے تحفظات دور کرینگے پارٹی کسی مضبوطی اور تحفظات دور کرنے کیلئے پل کا کردار ادا کرونگا ۔ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے آرڈر 2018اختیارات استامال کرتے ہوئے گلگت حلقہ ون کو بھی سب ڈویژں کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی کابینہ کی مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے حلقے کے عوام فکر نہ کریں بتہ جلد گلگت حلقہ نمبر ایک کو سب ڈویژن بنانے کی خوشخبری سنا ئیں گے کیونکہ حلقے کو سب ڈویژن بنانا عوام کا حق بھی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان تحریک انصاف میں بھی نیازی کی طرح سب یوٹرن شامل ہیں جو لوگ گلگت بلتستان میں صوبائی کابینہ کا چنائو نہیں کر سکتے ہیں تو وہ لوگ کیا خاک عوام کی خدمت کرینگے ۔

تازہ ترین خبریں