05:28 pm
جی بی کے عوام محب وطن،ماضی میں مذہبی منافرت کے باعث ترقی رکی،آئی جی

جی بی کے عوام محب وطن،ماضی میں مذہبی منافرت کے باعث ترقی رکی،آئی جی

05:28 pm

گلگت ( نصر اللہ بابر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے گلگت بلتستان نے قراقر م لاء کالج کے فارغ التحصیل طلباء اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی ، دفاعی اعتبار سے اہمیت کا حامل خطہ ہے اور یہاں کے نوجوان نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بد قسمتی سے ماضی میں یہ خطہ دشمن طاقتوں کی سازش کے باعث مذہبی منافرت کا شکار رہا جسکی وجہ سے خطے کی ترقی اور خوشحالی رک گئی
، حالانکہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں ، گلگت بلتستان کو خوبصورتی اور جغرافیائی اعتبار سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اس کی اہمیت کو عالمی سطح پر مزید اضافہ کرنے کیلئے مادر علمی درس گاہوں سے محبت اور بھائی چارگی کا درس درکار ہے ، گلگت بلتستان میں قانون کی حکمرانی اور شرپسند عناصر کیلئے قانون کا عمل درآمد ناگزیر ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور معاشرے سے ان جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے ، قراقرم لاء کالج سے فارغ التحصیل طلباء بھی قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کیلئے قانون کے میدان میں جدوجہد کرکے ان شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ، گلگت بلتستان پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ لوگوں کا تعاقب کررہا ہے جس کیلئے تمام اضلاع میں تقریبا شکایات سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ بر وقت کارروائی عمل میں لاکر عوام کو درپیش مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس معاشرے سے جرائم کے خاتمے طاقت کو ظلم سے روکنے اور مظلوم کی داد رسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر قانو ن کی روشنی میں مقدمات قائم کرکے عدالتوں میں پیش کرنے کی جدوجہد میں سرگرم عمل ہے کیونکہ عدالتوں کو صحیح اور حقائق پر مبنی مقدمات پر معاونت کی جا رہی ہے تاکہ عدالت جو حتمی فورم ہے وہ حقائق کی روشنی میں مجرموں کو سزائوں کا تعین کرے ۔ اس موقع پر پرنسپل قراقرم لاء کالج محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم لاء کالج گلگت بلتستان کو احد درسگاہ ہے جو 2013سے قانون کی تعلیم کیلئے خطے میں بہترین اور اعلیٰ فیکلٹی کی مدد سے جدوجہد کررہا ہے تاکہ خطے میں قانون کی حکمرانی کو بق رقر ارکھنے کیلئے وکلاء کی شکل میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے اب تک چار سیشن کے طلباء اس کالج سے لاء کی ڈگری لیکر قانون کے میدان میں عدل و انصاف کیلئے جدوجہد کررہے ہیں قراقرم لاء کالج میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی نمائندگی موجود ہے جو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر قانون کی تعلیم کے سفر میں گامزن ہیں اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹر چیئرمین سرتاج علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم لاء کالج گلگت بلتستان 2013سے گھر کی دہلیز پر طلباء کو قانون کی ڈگری کے حصول کیلئے جدوجہد کررہا ہے اب تک تقریباً تین سو سے زائد طلباء قانون کی ڈگری لیکر اس کالج سے فارغ ہو چکے ہیں جو گلگت بلتستان تمام شعبوں میں قانون کی وشنی میں خطے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس درسگاہ کو آگے لیکر جانے کیلئے جدوجہد جاری ہے تاکہ خطے سے قانون کے میدان میں موجود فقدان کو ختم کیا جا سکے ۔ تقریب سے فارغ التحصیل طالب علم کرنل سجاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج خوشی اس امر کی ہے کہ ہم نے ایک پروفیشنل ڈگری لیکر یہاں سے فارغ ہو رہے ہیں قراقرم لاء کالج اور ہمارا رشتہ تاحیات قائم رہے گا اور اس درسگاہ کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی ۔ تقریب سے ایکنڈ ائیر کے طالب علم عرفان نے بھی خطاب کرتے ہوئے فارغ ہونے والے طلباء کو الوداع کیا اور اس موقع پر پرنسپل قراقرم لاء کالج محمد شفیق نے مہمان خصوصی آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی وک روایتی ٹوپی پیش کی ، تقریب میں اساتذہ سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تازہ ترین خبریں