05:32 pm
وزیراعلیٰ کے اعلانات جھوٹ،حفیظ کادورہ دیامرن لیگ کیلئے خودکش حملہ ثابت ہوگا(امجدایڈووکیٹ)

وزیراعلیٰ کے اعلانات جھوٹ،حفیظ کادورہ دیامرن لیگ کیلئے خودکش حملہ ثابت ہوگا(امجدایڈووکیٹ)

05:32 pm

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) حفیظ کا دورہ دیامر مسلم لیگ ن دیامر کیلئے خود کش حملہ ثابت ہوگا ، داریل تانگیر کو ضلع بنانے کا اعلان سفید جھوٹ ، حفیظ نے عوامی مینڈیٹ رکھنے والوں کا کوئی احترام نہیں کیا ، داریل میں حاجی حیدر خان کو چلاس میں حاجی جانباز اور ثوبیہ کو کمزور کیا ، حفیظ حکمرانی نہیں بلکہ فرقہ واریت کے ذریعے سیاست کرنے کا فن جانتا ہے ، حفیظ جی بی کا شہباز شریف بننا چاہتا ہے جو اسکے بس میں نہیں
۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کا دورہ دیامر مسلم لیگ ن دیامر پر خود کش حملے سے کم نہیں ، جتنا نقصان پرویز مشرف نے مسلم لیگ ن کو نہیں پہنچایا اس سے زیادہ حفیظ نے پہنچایا ہے ، غیر منتخب لوگوں کے ذریعے چار سال حکمرانی کی جبکہ عوامی مینڈیٹ رکھنے والوں کو دیوار سے لگایا ، داریل تانگیر کو اضلاع بنانے میں اتنا ہی مخلص تھا تو چار سال قبل کرنا جب اسکی وفاق میں حکومت تھی اب عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے اعلانات کرتا پھر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر دورے کے موقع پر نہ تو منتخب عوامی نمائندوں نے شرکت کی اور نہ ہی مسلم لیگ ن کے کسی سینئرعہدیدار نے داریل تانگیر کو اضلاع بنانے کا اعلان چلاس پولو گرائونڈ میں کرنے کی بجائے داریل تانگیر میں عوامی جلسے میں کرتا ، حفیظ نے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں تو دیامر کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اب آخری دنوں میں ہوائی اعلانات کرتا پھر رہا ہے جن کی نہ تو کوئی قانونی اور نہ ہی آئینی حیثیت ہے ، اقتعدار کے دن تو درباریوں اور مالشیوں کے ذریعے گزارے ، عقل ، دلیل اور اصول کی بات کرنے والوں کو دیوار سے لگا دیا ، تین سالہ دور میں کوئی ترقیاتی بجٹ نہیں دیا ایک طرف سے حاجی حیدر خان کو کمزور کیا دوسری طرف سے جانباز کو دیوار سے لگا دیا ، ایک طرف شاہ بیگ کو نوازتا رہا ہے دوسری طرف ثوبیہ مقدم کو پوچھا تک نہیں اگر داریل تانگیر کو اضلاع بنانے کا اعلان سچا ہے تو نوٹیفکیشن ساتھ لیکر کیوں نہیں گیا ، ڈیڑھ ماہ بعد نوٹیفکیشن کرنے کا اعلان سفید جھوٹ ہیا ور عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے ، حفیظ کا مستقبل مناور جیل ہے دیامر کے دور نے حفیظ کی عزت خاک میں ملا دی ہے اور مسلم لیگ ن کیلئے خود کش حملہ ثابت ہوا ہے

تازہ ترین خبریں