05:36 pm
 حفیظ الرحمن کا داریل تانگیر کو الگ اضلاع بنانے کا اعلان ڈھونگ ہے،جمیل احمد

حفیظ الرحمن کا داریل تانگیر کو الگ اضلاع بنانے کا اعلان ڈھونگ ہے،جمیل احمد

05:36 pm

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا داریل تانگیر کو الگ الگ اضلاع بنانے کا اعلان ڈھونگ اور وہاں کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے ، امپاورمنٹ آرڈر کے تحت حفیظ کے پاس اضلاع بنانے کے اختیارات نہیں جب وفاق میں نواز شریف بر سر اقتدار تھے تب اضلاع بنانے کے بجائے حفیظ دیگر مشاغل میں مصروف تھے
، دیامر کے وزراء کو علم تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پاس اضلاع بنانے کے اختیارات نہیں ہیں اس لئے وزراء حفیظ کے دیامر کے دورے سے دور رہے ۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان کے عوام اب حفیظ الرحمن کے جھوٹ بد عنوانی اور کرپشن سے واقف ہو گئے ہیں انتخابات کے وقت جن علماء کرام نے حفیظ الرحمن کا ساتھ دیا ااج وہی علماء کرام حفیظ الرحمن کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ۔ انوہں نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن نے اپنے اقتدار کے آخری سال میں جعلی اعلانات کرکے اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کی ناکام کوشش کی ہے ، دیامر میں وزیر اعلیٰ کے استقبال سے ثابت ہوا کہ وہاں کے عوام حفیظ سے بد ظن اور بیزار ہو چکے ہیں دیامر کے عوام نے جس طرح بلاول بھٹو کا استقبال کیا تھا اس کو استقبال اور عوام کی محبت کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کرپشن اور بد عنوانیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے غیر ضروری اعلانات کرکے اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے مگر اس بار حفیظ کو کامیابی نہیں ملے گی

تازہ ترین خبریں