05:39 pm
حاجی شاہ ناصرپی ٹی آئی گلگت بلتستان کے قائم مقام صدرمقرر،پارٹی امورچلانے کیلئے 7رکنی کمیٹی قائم

حاجی شاہ ناصرپی ٹی آئی گلگت بلتستان کے قائم مقام صدرمقرر،پارٹی امورچلانے کیلئے 7رکنی کمیٹی قائم

05:39 pm

گلگت(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداران کی ملاقات، حاجی شاہ ناصر کو قائم مقام صدر مقرر کردیا گیا اور 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ،7رکنی کمیٹی میں حشمت اللہ خان ، گلاب شاہ آصف، فتح اللہ خان اور دیگر شامل ہیں ، کمیٹی کا مقصد پارٹی امور اور گلگت بلتستان کے مسائل کو وفاق تک اور مرکزی پارٹی ذمہ داران تک آگاہ کرنا ہوگا۔
منگل کے روز مرکزی چیف آرگنائز سیف اللہ خان نیازی سے تفصیلی ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر صوبائی سینئر نائب صدر حاجی شاہ ناصر کو گلگت بلتستان کے قائمقام صدر مقرر کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے 7 رکنی کمیٹی آئندہ کے لیے پارٹی امور اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے قائمقام صدر سے مشاورت کے بعد کام کرے گی۔ گلگت بلتستان کے صوبائی کابینہ کے تشکیل پارٹی آئین کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا جو کہ ماہ رمضان تک ہوگی جس کے بعد باضابطہ طور پر تنظیم سازی کی ۔

تازہ ترین خبریں