05:24 pm
صحت مندمعاشرہ قائم کرنے کیلئے مثبت سوچ کوفروغ دیاجائے(ڈائریکٹرکے آئی یوغذر)

صحت مندمعاشرہ قائم کرنے کیلئے مثبت سوچ کوفروغ دیاجائے(ڈائریکٹرکے آئی یوغذر)

05:24 pm

اشکومن(کریم رانجھا) محکمہ سوشل ویلفئیر غذر کے زیر اہتمام اشکومن کے دو سکولوں میں ’’کئیریر کونسلنگ اینڈ موٹیویشنل سیشنز‘‘کا انعقاد،مختلف سکولوں کے طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ماہرین نے کئیریر کونسلنگ کے حوالے سے اپنے تجربات شئیر کئے۔یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کو آغا خان سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن کی معاونت حاصل تھی۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثابت رحیم ڈائریکٹر قراقرم یونیورسٹی غذر
کیمپس نے کہا کہ انسان اپنے اردگرد کے ماحول سے بہت کچھ سیکھتا ہے اس لئے معاشرے کے ہر فرد کو سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ کتاب کو اپنا دوست بنائیں ،کامیابی کا راز سخت محنت میں پوشیدہ ہے۔والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے اپنا فیصلہ تھوپنے کی بجائے بچوں کی دلچسپی کوبھی مد نظر رکھیں ۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے مثبت سوچ کو فروغ دیا جائے،طلبہ وطالبات کمیونٹی سروسز میں حصہ لیں،سکو ل اور کالجزکی سطح پر مختلف قسم کے مقابلے منعقد کئے جائیں جس سے طلبہ میں مسابقت کا رجحان پیدا ہو۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفئیر آفیسر غذر مس جمیلہ کا کہنا تھا کہ محکمہ سوشل ویلفئیر ضلع غذر میں یوتھ کودرپیش الارمنگ ایشوز کے حوالے سے مختلف اقدامات کررہی ہے اور سیشنز کا انعقاداس سلسلے کی ایک کڑی ہے ،ضلع غذر میں رونما ہونے والے خودکشیوں اور معاشرے پر اس کے پڑنے والے اثرات کے حوالے نوجوان نسل کو آگہی دی جارہی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ سماجی مسائل کے شکار خواتین وحضرات کے لئے مرکزی بازار ہر گائوں کے مرکزی بازار میں ایک بکس نصب کیا جائے گا جس پر سوشل ویلفئیر محکمے کے فون نمبرز درج ہونگے،مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص ان نمبرات پر اپنا مسئلہ متعلقہ ذمہ دار آفیسر کو بیان کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ضرورتمند طلباء کی مالی مدد بھی کی جاتی ہے جبکہ ادارہ معذوراور ضرورتمند افراد کے لئے وہیل چئیرز بھی فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں