05:29 pm
 ملازمین کے حقوق کے لئے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی،فرہادحسین

ملازمین کے حقوق کے لئے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی،فرہادحسین

05:29 pm

نگر ( اقبال راجوا) فرہاد حسین ریگولر ایمپلائز ویلفئیر ایسو سی ایشن پاور ونگ نگر کے صدر اور ناصر حسین نے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ محکمہ ء برقیات کے تما م چھوٹے ملازمیں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر گلگت بلتستان کی تنظیم کے ساتھ ملکر حقوق کی جنگ لڑنے کا اعلان ۔یہاں مقامی گیسٹ ہائوس میں حلف برداری کی سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوئی جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
ریگولرایمپلائیز ویلفئیر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر محمد وزیر نے تمہیدی خطاب میں کہا کہ ہم دوران ڈیوٹی زخمی یا معذور ہا جاتے ہیں تو ہمارے لئے کوئی بھی قانونی تحفظ نہیں دیا جاتا ہے ۔ ہم نے اپنی کوششیں کی ہیں کہ تمام ریگولر ملازمیں کو رسک الائونسز مل جائیں اوراس کے بعد ملازمین کا مکمل انشورینس ہو ۔ ہمارے ادارے مین ابھی تک 371ملازمین نے اپنی جانیں دی ہیں جبکہ 180ملازمین معذور ہو کر گھروں میں ہیں۔ ہم نے یونینز کے زریعے متاثرہ ملازمین اور باقاعدہ اپنے فرائض انجام دینے والے ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہے ۔ ہماری افواج کے ملازمین دشمن کے خلاف اور ہماری عوام اور سرزمین کی خدمت مین جان دینے پر شہید اور غازی کہہ کر مراعات دی جاتی ہیں لیکن ہماری خدمات اور جان دینے پر ہمیں شہید کہا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی مراعات مقرر ہیں ۔ ہم نے سروس سٹرکچر کی منظوری سمیت رسک الائونسز کو بھی دلانے کے لئے جدو جہد جاری رکھنا ہے اس سلسلے میں بہت سارا کام ہو چکا ہے اور اسی مہینے کی پندر ہ تاریخ کو ان مسائل کا حل بھی نکل جائے گا۔ ریگولر ایمپلائز ویلفئیر ایسو سی ایشن نگر کے نومنتخب صدر فرہاد حسین نے کہا کہ یونین نے اس سے پہلے بھی بہت سارے کام کئے ہیں اور آئندہ بھی اپنے برابر ملازمین کے حقوق کے لئے ہر سطح پرجدو جہد جاری رکھیں گے۔ ہم اپنی جدو جہد ہماری گلگت بلتستان کی یونین کی قیادت کی احکاماتکے مطابق ہرقسم کی جدو جہد کرت ے رہیں گے۔ انہوں نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کو بلامقابل صدر منتخب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین نے انہیں در اصل اپنی خدمت کے لئے مجھے منتخب کر لیا ہے جس پر مجھے بے حد خوشی ہے ۔ ہم باہمی اتفاق و اتحاد سے کام کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں