05:39 pm
اشکومن،مویشیوں کا چارہ لاتے ہوئے نوجوان سلائیڈنگ کی زدمیں آکرجاں بحق

اشکومن،مویشیوں کا چارہ لاتے ہوئے نوجوان سلائیڈنگ کی زدمیں آکرجاں بحق

05:39 pm

اشکومن(کریم رانجھا) ؔمویشیوں کے لئے چارہ لانے والا اٹھارہ سالہ نوجوان سلائیڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق،عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش نکال کر گھر پہنچادیا،نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ۔گائوں پکورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان بابر خان ولد جمعہ خان گزشتہ روز مویشیوں کے لئے چارہ لانے کی غرض سے نالہ پکورہ گیا ہوا تھا واپسی پر سلائیڈنگ کے باعث پتھر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا،
متوفی کے ساتھ اس کا بھائی موجود تھا جس نے واقعے کی اطلاع گائوں پہنچائی۔اطلاع ملنے پر عوام پکورہ کی ایک بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچی اور نعش کو کھائی سے نکال کر گھر پہنچایا۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے بعد ازاں نعش کو سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردیا جہاں نعش کی پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔نالہ پکورہ کے راستے میں اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں