05:43 pm
گلگت بلتستان امن کاگہوارہ،کھیلوں کے فروغ کیلئے کرداراداکرینگے(ڈپٹی کمشنرگلگت)

گلگت بلتستان امن کاگہوارہ،کھیلوں کے فروغ کیلئے کرداراداکرینگے(ڈپٹی کمشنرگلگت)

05:43 pm

گلگت ( محمد ذاکر سے ) حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے ، کھیلوں کے فروغ کے بغیر خطے میں پائیدار قیام امن ممکن نہیں ، عوام کے ساتھ ملکر خطے کے امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ، گلگت بلتستان میں کرکٹ لیگ کرانیکا مقصد جی بی کی ٹیم کو بھی پاکستان سپر لیگ کرکٹ میں شامل کرنا ہے ، جی بی کرکٹ لیگ سے خطے میں کرکٹ کھیل کو فروغ مل رہا ہے
جس کیلئے پانچ بڑے نجی بینک سپانسر کررہے ہیں ، محمد حفیظ کی گلگت آمد سے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ ملا ہے کوشش ہے کہ جی بی کرکٹ لیگ میں پاکستان کے بڑے سپر سٹار کرکٹرز کو بھی مدعو کی اجائے ، گلگت انتظامیہ خطے میں فٹ بال ، ہاکی ، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، رمضان سے قبل گلگت سٹی پارک میں ایسوسی ایشن کی نگرانی میں سیکنڈ ڈپٹی کمشنر گلگت فٹ بال چمپئن شپ شایان شان انداز میں منعقد کرایا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق نے اوصاف کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کرکٹ چمپئن شپ کرانیکا مقصد خطے میں کرکٹ کھیل کے فروغ سمیت جی بی کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ کرکٹ میں شامل کرنا ہے جسکیلئے گلگت بلتستان کے پانچ بڑے نجی بینکوں نے مکمل تعاون کیا ہے جو گلگت سٹی پارک میں آٹھ روز تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ انٹر نیشنل کھیل ہے ، ضلعی انتظامیہ سپانسر کی مدد سے گلگت میں کرکٹ سمیت فٹ بال ، ہاکی ، پولو ، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی ٹیم کے سپر سٹار محمد حفیظ کی گلگت آمد سے نوجوانوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں کوشش ہے کہ جی بی سی ایل کے فائنل میں پاکستان کے قومی ہیروز کو بھی مدعو کی اجائیگا جنکی آمد جی بی کرکٹ کے فروغ کیلئے مددگار ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے داروں کے تعاون سے جی بی امن کا گہوارہ بن گیا ہے یوتھ کے بغیر امن قائم کرنا ممکن نہیں اسلئے کھیلوں کے فروغ کے ذریعے خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جہاں گرائونڈ آباد ہونگے وہاں کیہسپتال بھی ویران ہونگے عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ پائیدار امن کیلئے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال ایسوسی ایشن گلگت کا فٹ بال کیف روغ کیلئے خدمات مثالی ہیں اس سال رمضان سے پہلے سٹی پارک میں سیکنڈ ڈپٹی کمشنر فٹبال چمپئن چپ کا انعقاد کیا جائیگا ۔

تازہ ترین خبریں