05:44 pm
گریٹرواٹرسکیم مقدمے کافیصلہ حق میں آناعوام کی فتح ہے:عمائدین دنیور

گریٹرواٹرسکیم مقدمے کافیصلہ حق میں آناعوام کی فتح ہے:عمائدین دنیور

05:44 pm

گلگت (نمائندہ اوصاف) عمائدین ، نمبرداران اور ایپکس کمیٹی دنیور نے کہا ہے کہ سول جج دنیور کی عدالت نے گریٹر واٹر سکیم کے مقدمے میں عمائدین دنیور کے حق میں فیصلہ دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں ، دنیور ، محمد آباد ، سلطان آباد جو کہ گلگت کا جڑواں شہر بنتا جا رہا ہے پینے کے صاف پانی سے محروم تھا ، وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد قبال کی دور اندیشی اور عوام دوستی کا ثبوت ہے
کہ انہوں نے دنیور نالے سے چشمے کا صاف پانی جو کہ گلگت بلتستان میں لیبارٹری رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر پر ہے کو اپنے حلقے کی کثیر آبادی تک فراہم کرنے اور عوام کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے روایتی طریقے چھوڑ کر واسپ کے تعاون سے عوام کے اشتراک سے اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عملی نمونہ پیش کرکے یہاں کے عوام پر احسان کیا تھااور اس عظیم مقصد کی تکمیل کیلئے نمبرداران و عمائدین دنیور پر مشتمل ایپکس کمیٹی تشکیل پائی اور سب نے اس کار خیر میں عبادت سمجھ کر حصہ لیا مگر کچھ ناعاقبت اندیش ، مفاد پرست اور سازشی عناصر نے سرکار ، واسپ اور عوامی کمیٹی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور عوام میں پروپیگنڈہ کرنا شروع کیا کہ اس گریٹر واٹر سکیم کیلئے حکومت نے تین کروڑ روپے دئیے ہیں اور عمائدین اور عوام پر مشتمل یہ کمیٹی رجسٹریشن کی مد میں عوام سے پیسے لے رہی ہے ، ان بے بنیاد اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے عوام النا س مشکوک کر دیا گیا اور عمائدین کی پگڑیاں اچھال کر عدالت میں کھڑے ہونے پر مجبور کر دیا گیا لیکن گزشتہ دنوں سول جج دنیور نے ان مفاد پرست عناصر کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جس پر دنیور کے عوام بالخصوص عمائدین ، نمبرداران اور ایپکس کمیٹی نے انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے پر سول جج دنیور کو خراج تحسین پیش کی ہے اور عوام سے گزارش کی کہ کہ وہ رجسٹریشن فیس جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ عوام کو شفاف پانی سے مستفید ہو سکیں ، انہوں نے کہا ہے کہ جو شخص کنکشن نہیں لینا چاہے تو کوئی پابندی نہیں وہ سابقہ طریقے سے پانی استعمال کرتا رہے لیکن عوام کی صحت کیلئے چشمے کا پانی نہایت مفید ہے اسلئے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ رجسٹریشن کراکر چشمے کا شفاف پانی استعمال کریں کیونکہ شفاف اور پاک صاف پانی ہی زندگی ہے ۔

تازہ ترین خبریں