05:46 pm
وزیراعلیٰ آج 2روزہ دورے پر ہنزہ پہنچیں گے،اہم اعلانات متوقع

وزیراعلیٰ آج 2روزہ دورے پر ہنزہ پہنچیں گے،اہم اعلانات متوقع

05:46 pm

ہنزہ( خصوصی رپورٹ ) انتظار کی گھڑیاں ختم، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن آج دوروزہ دورے پر ہنزہ پہنچیںگے۔گزشتہ دورے کے تمام اعلانات پر عملدرآمد سمیت کئی اہم اعلانات متوقع،ہنزہ کے عوام سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان نوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافظ الرحمن گلگت بلتستان کے دورے کے منتظر تھے اور بہت سارے انتظامی و مالی معاملات زیر التوا تھے ۔
سیاحوں کی جنت ضلع ہنز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے فراہم کردہ تحفہ سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے فعال ہونے کے بعد ،عوام ہنزہ کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کی مشکلات دُور ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ ہنزہ پر عوام ہنزہ کے لئے اعلان کردہ سب ڈویثرن گوجال ، تحصیل شناکی کے نوٹیفکشن کے علاوہ بالائی ہنزہ ششکٹ تا حسینی گوجال عوام کے زد میں انے والی کے کے ایچ زمینوں کے معاضوں کے چیکوں کی تقسیم بھی متوقع ہے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ ہنزہ کے موقع پر ششپر گلیشیر کا معائینہ کے ساتھ گلیشیر سے متاثر ہونے والی حسن حسن آباد اور دیگر نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرئینگے۔یاد رہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا دورہ ہنزہ عوام کئی سالوں سے منتظر تھے جہاں پر علاقے کی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامناکر رہے ہیں خصوصاً بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ،سرکاری ملازمتوں میںہنزہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کرنے کے ساتھ محکمہ صحت اور تعلیم ، پولیس میں عوام ہنزہ کے بے روز گار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیوں کا عوام کی جانب سے شکایات ہیں اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں مختلف وفود وزیر اعلیٰ کو حق نمائندگی سے محرومی ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اس سے نمٹنے کے لئے عطاء آباد 4میگاواٹ کے منصوبے کی اہمیت،ششپر گلیشئر سے حسن آباد کے مکینوں اور سنٹرل ہنزہ کے دیگر علاقوں علی آباد،حیدر آباد کریم آباد اور گنش گریلت کو پانی کی ترسیل کی بندش،سمیت دیگر چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہ کریں گے اور ہنزہ میں دو حلقوں کا مطالبہ بھی سامنے آئے گا ۔

تازہ ترین خبریں