05:50 pm
(گورنرکی ملاقات)جی بی کی ترقی کیلئے کرداراداکرینگے(صدرعلوی)

(گورنرکی ملاقات)جی بی کی ترقی کیلئے کرداراداکرینگے(صدرعلوی)

05:50 pm

اسلام آباد ( اوصاف نیوز ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وزیر اعظم فیس ری ایمبریسمنٹ سکیم کو جاری رکھنے، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی برائے خواتین ، کے آئی یو میں طلبا ء و طالبات کے لیئے ہاسٹل کی تعمیر
، قومی محتسب ادارے کی ریجنل آفس کا قیام سمیت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری کی یقین دہانی کرادی ۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر صدر پاکستان نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی میں چیئرمین کی تعیناتی کیا جائے گا اور جون یا جولائی کے ماہ میں بلتستان یونیورسٹی کے دوسرے کنوکیشن بھی کرا یا جائے گا ۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ گورنر گلگت بلتستان کی تفصیلی ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور تعلیمی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے گفتو شنید ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستا ن کی درخواست پر صدر پاکستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو مضبوط بنانے اور اس ادارے میں تعلیمی ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کراد ی ۔گورنر گلگت بلتستان نے صدر پاکستان سے درخواست طلباء و طالبات کے لیئے ہاسٹل کی تعمیر ، کے آئی یو میں سپورٹس کے سہولیات فراہم کرنے ،سپیشل پریذیڈنٹ/وزیر اعظم ریسر چ اینڈ ڈولپمنٹ گرانٹ کی فراہمی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل ڈولپمنٹ کی مضبوطی اور ناصر آباد ہنزہ میں انسٹیٹیوٹ آف ایکو ٹوریزم ہاسپٹلیٹی اینڈ ماونٹینرنگ تعمیر کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی ۔ صدر پاکستان نے کہا کہ قومی محتسب ادارے کے ریجنل آفس کے قیام سے گلگت بلتستان کے عوام کو احتساب ملے گا ۔

تازہ ترین خبریں