05:11 pm
حکومت ہچکولے کھارہی ہے،سیاست میں انقلابی تبدیلیاں آئینگی(سرکارعباس،محمدراشد)

حکومت ہچکولے کھارہی ہے،سیاست میں انقلابی تبدیلیاں آئینگی(سرکارعباس،محمدراشد)

05:11 pm

اسلام آباد (اوصاف نیوز)گلگت بلتستان کی سیاست میں بہت جلد انقلابی تبدیلیاں آنے والی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان پنجاب کے صدر سرکار عباس اور جنرل سیکریٹری محمد راشد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف بہت فعال ہوتا جا رہا ہے اور مزید فعال بنانے کیلیے آئی ایس ایف جی بی راولپنڈی اسلام آباد بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ حالیہ ہونے والی قیادت کانفرنس کے بعد جی بی کی پارٹی قیادت ایک پیج پر آگئی ہے
اور آپس کی مشاورت سے کام کررہی ہے۔مرکزی پارٹی قیادت اب مقامی قیادت کی نامزدگی کر چکی ہے اور بہت جلد اعلان کیا جائیگا جبکہ معتبر زرائع کے مطابق رمضان مبارک کے دوسرے ہفتے تک صوبائی قیادت کا اعلان متوقع ہے۔گلگت بلتستان کی سیاست میں بہت جلد انقلابی تبدیلیاں آنے والی ہیں۔ پارٹی قیادت کی ایک پیج پر آنے کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اندر بھونچال آگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور اپنے بساط سے ہٹ کر باتیں کرنے لگی ہے۔ دیامر میںدو ا ضلاع کا اعلان کرکے عوام کو بے قوف بنانے کی کوشش کی گئی جبکہ ضلع وفاقی حکومت ہی بنا سکتی ہے۔ آئینی پیکج دینا ہو یا گلگت بلتستان میں مزید اضلاع بنانی ہو اب صرف انصاف کی سرکار ہی بنائیگی۔ صوبائی حکومت اب ہچکولے کھا رہی ہے اور بہت سے سینئر رہنما کارکنوں سمت تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلیے بیتاب ہیں اور یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے آنے والی الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کسی بھی حلقے سے امیدوار ہی ملنا مشکل ہے۔

تازہ ترین خبریں