05:13 pm
وزیراعلیٰ نے داریل،تانگیرکااضلاع کااعلان کرکے دل جیت لیے،مولانامحمدطاہر

وزیراعلیٰ نے داریل،تانگیرکااضلاع کااعلان کرکے دل جیت لیے،مولانامحمدطاہر

05:13 pm

چلاس(بیورورپورٹ) خطیب جامع مسجد داریل مولانا محمد طاہر نے جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عوام کا دیرینہ اور بنیادی ضرورت داریل تانگیر اضلاع کے قیام کا اعلان کر کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد نئے اضلاع کا نوٹیفیکشن جاری کرینگے۔داریل تانگیر کے عوام پرامن، محب وطن اور اسلام پسند ہے
۔علاقے میں بھائی چارگی اور مستقل امن کے لیے برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے اضلاع کے اعلان پر اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لیے بے جا تنقید کی جارہی ہیں۔جو کہ علاقے کے ساتھ سنگین بدنیتی اور ناانصافی ہے تمام جماعتیں پارٹی وابستگتیوں سے بالاتر ہو کر علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے۔کوئی بھی پارٹی علاقے کی مفاد میں مثبت انداز میں کام کرے ہم کھلے دل سے خیر مقدم کرینگے۔تمام پارٹیاں ہمارے لیے قابل احترام ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ نئے اضلاع کے قیام سے لوگوں کو صحت،تعلیم اور انفراسٹریکچر کے بنیادی سہولیات ملینگے۔داریل میں خوشی کا سمائ￿ ہے۔علمائ￿ کرام استحکام پاکستان اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ چوری،سودخوری اور فحاشی سے اسلام سے کوئی نہیں۔فرد واحد کے غلط فعل سے پورے معاشرے پر بدامنی کا داغ نہیں لگایا جاسکتا۔انھوں نے کہا کہ حکومت سود خوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے۔سودی نظام سے غریبوں کا استحصال ہو رہا ہے۔اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور کاروائی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں