05:21 pm
ہنزہ کوسب سے زیادہ نقصان حفیظ نے پہنچایا،دورہ ناکام رہا،ظہورکریم

ہنزہ کوسب سے زیادہ نقصان حفیظ نے پہنچایا،دورہ ناکام رہا،ظہورکریم

05:21 pm

ہنزہ (بیوررپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن کا دورہ ہنزہ مکمل ناکام رہا ،الیکشن کے دن قریب آتے ہی میر غضنفر اور رانی عتیقہ سلیم خان کی ڈر سے سلمان کو آگے کرنے کیلئے راتوں رات گوجال سب ڈویژن اور شیناکی تحصیل کا نوٹیفیکشن کے ساتھ وزیراعلیٰ کو ہنزہ لے کر آئے ہیں،گوجال سب ڈویژں اورشناکی تحصیل کا اعلان پیپلزپارٹی کے دور میں ہی ہوا تھا
۔انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن ہنزہ میں میر فیملی کے خلاف سازش کررہا ہے اور راجہ نظیم الاامین جوکہ حفیظ الرحمن کابیرون ممالک دورے اور بالخصوص چین کے دوروں کے تمام اخراجات اٹھاتے ہیں کومیر فیملی کے متبادل کے طور پر استعمال کررہا ہے اور ان میر غضنفر اور رانی عتیقہ سے آگے اسی لئے دیکھاجارہا ہے کہ ن لیگ کا آنے والے انتخابات میں امیدوار راجہ نظیم الامین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر فیملی کو تقسیم کرکے سابقہ الیکشن کے دور کے بدلہ لینے میں کامیاب ہوچکے ہیں کیوں کہ سابقہ الیکشن میں میر فیملی نے حفیظ کو بائی پاس کرکے براہ راست اسلام آباد سے سلیم کیلئے ٹکٹ منگوایا تھا جس کی وجہ سے حفیظ کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور رانی عتیقہ اگر ہنزہ سے مخلص تھے تو گزشتہ چار سالوں میں شناکی تحصیل اور گوجال سب ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کیوں نہیں کیا تھا۔ن لیگ کی حکومت نے ہنزہ کو چار سالوں میں اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ،ہنزہ کے کئی علاقوں میں 72،72گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ،بالائی علاقے چپر سن اور شمشال کی سڑکیں کئی عرصہ سے بند پڑی ہوئی ہیں لیکن رانی عتیقہ اور ن لیگی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی تھی ۔انہوں نے کہا ن لیگ اور حفیظ الرحمن نے ہنزہ کو جتنا نقصان دیا ہے اس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی ہے ۔گزشتہ ڈیڑ ھ سالوں سے گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے لیکن ہنزہ کے حوالے سے زبردستی فیصلے مسلط کئے جارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

تازہ ترین خبریں