05:25 pm
تھانہ جگلوٹ تانگیرٹیم کی کارروائی،ملزم گرفتار،پستول برآمد

تھانہ جگلوٹ تانگیرٹیم کی کارروائی،ملزم گرفتار،پستول برآمد

05:25 pm

چلاس (بیورو رپورٹ) تھانہ جگلوٹ تانگیر کی، آپریشنل ٹیم کا SHO خوشحال خان کی نگرانی میں ناکہ بندی اور تلاشی، ملزم سیدا ولد وصیل ساکن مشکے تانگیر کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور معہ 06 عدد زندہ کارتوس و اضافی میگزین برآمد ، ملزم گرفتار، تھانہ تانگیر چلاس میں فوجداری مقدمہ علت نمبر 10/2019 بجرم 13AO و 188 ت پ ، قائم۔ تفصیلات کے مطابق تانگیر تھانہ پولیس کی طرف سے تانگیر درکلی ایریائ￿ کے احاطے میں
اچانک ناکہ بندی اور تلاشی کے عمل کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک پستول معہ06 بال زندہ کارتوس , ایک عدد اضافی میگزین اور چرمی گردنی کی برآمدگی پر فوجداری مقدمے کا اندراج اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے دیامر پولیس کی جانب سے مختلف اوقات کار کے دوران مختلف مقامات پر اچانک ناکہ بندی اور تلاشی کے عمل کو انسداد جرائم کے سلسلے میں ایک کارگرحکمت عملی قرار دیتے ہوئے ایس پی دیامر محمدعمران کھوکھر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ تانگیر پولیس کی جانب سے اچھی کارکردگی پر ایس پی دیامر نے SHO تھانہ تھانہ تانگیر اور اس کے عملے کو شاباش دی ہے۔