05:41 pm
ملکی معیشت تباہ کرنیوالوں سے خیرکی توقع نہیں،وفاق میں جلدن لیگ کی حکومت ہوگی،وزیراعلیٰ

ملکی معیشت تباہ کرنیوالوں سے خیرکی توقع نہیں،وفاق میں جلدن لیگ کی حکومت ہوگی،وزیراعلیٰ

05:41 pm

گلگت(اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلمت گوجال میں شاہراہ قراقرم کے متاثرین کو معاوضوں کی چیکس کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوجال کے وام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔ ہم مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے کارکن ہیں جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ملک اور گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا
۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کیساتھ جو کچھ ہوا وہ سازش کا ایک حصہ تھا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گوجال کو سب ڈویژن کا نوٹیفکیشن حوالہ کررہاہوں۔ جلد اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ متاثرین شاہراہ قراقرم کو معاوضوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا وہ بھی آج پورا ہوا باقی متاثرین کو بھی جلد معاوضوں کی ادائیگی ہوگی۔ گوجال میں ماڈل گرلز سکول کا افتتاح کیا ہے۔ پورے صوبے میں سے 10ماڈل سکولوں میں ایک گوجال کا سکول ہے۔ آپ ان فراڑیوں سے بچیں جو جھوٹے وعدے اور اعلانات کرتے ہیں۔ نئے پاکستان والوں نے گلگت بلتستان کے بجٹ کاٹا، لیپ ٹاپ سکیم ختم کیا۔ ملک کی معیشت تباہ کرنے والوں سے خیر کی توقع نہیں۔ جلد وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گوجال میں ایک کروڑ کی لاگت سے آڈیٹوریم بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں ڈراموں کے ذریعے وفاق میں حکومت میں آنے والے یہاں آئیں گے ان سے ہوشیار رہیں۔ وہ پہلے گلگت بلتستان کیلئے کچھ کریں۔ نئے پاکستان والوں کا کام صرف گالیاں دینا ہے۔ 4 سالوں میں صوبے میں مثالی امن قائم ہوا ہے۔ سب نے اس امن کی حفاظت کرنی ہے۔ گزشتہ 9 ماہ میں 10 مرتبہ الیکشن کمشنر کی سمری بھیجی جسے روک کررکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسمبلی میں الیکشن نہیں ہوا۔ میر سلیم خان کو نااہل کرنا غلط فیصلہ تھا۔ اس اسمبلی میں نادہندہ لوگ ہیں ان کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں آتا۔ ہم ہنزہ کے نمائندے ہیں۔ فنڈر میں کمی آنے نہیں دی ہے۔ گزشتہ 30 سالوں میں جو ترقی ہوئی اس سے زیادہ گزشتہ 4 سالوں میں ہوئی ہے۔ ہم نے میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔ تمام اداروں میں خواتین آرہی ہے جو قابل تحسین ہے

تازہ ترین خبریں