05:01 pm
گلگت کے مختلف روٹس پر چلنے والے سوزوکیوں کو سٹیکرزالاٹ(گاڑی متعلقہ روٹ پرہی چلائیں،ایکسائزپولیس)

گلگت کے مختلف روٹس پر چلنے والے سوزوکیوں کو سٹیکرزالاٹ(گاڑی متعلقہ روٹ پرہی چلائیں،ایکسائزپولیس)

05:01 pm

گلگت ( نمائندہ اوصاف) ایکسائز پولیس نے گلگت شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی سوزوکی گاڑیوں کو سٹیکرز الاٹ کر دئیے ، ایس پی ایکسائز معظم علی نے افتتاح کیا ، گلگت شہر میں تین مختلف روٹس جس میں روٹ نمبر 1گھڑی باغ سے بس سٹینڈ ، روٹ نمبر 2گھڑی باغ سے جوٹیال اورروٹ نمبر 3گھڑی باغ سے بسین کیلئے روٹ پرمٹ اور سٹیکرز جاری کئے گئے ہین اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ایکسائز معظم علی نے کہا کہ
روٹ نمبر سٹیکرز چسپاں کرنے کا مقصد شہر میں عوامی سہولت کو بہتر سے بہتر بنانا ہیا ور متعلقہ سوزوکی مالکان کو جاری کردہ روٹ نمبر پر مستقل سروس جاری رکھنے کا پابند بنانا ہے ، بعض اوقات سوزوکی ڈرائیورز روٹ نمبر تبدیل کرکے من پسند روٹ پر چلتے ہیں جنہیں روکنا ضروری ہے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہو سکیں ، انہوں نے سوزوکی مالکان کو خبردار کیا کہ جاری کردہ روٹ کے علاوہ دوسرا روٹ استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا معظم علی نے کہا کہ ایکسائز پولیس شہر میں عوام کی سفری سہولیات کو آسان بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر غور کررہی ہے عنقریب شہر میں نئے روٹ بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ عوام کو گھر سے مارکیٹ اور دفاتر تک کم کرایہ پر بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں ۔

تازہ ترین خبریں