05:23 pm
زکوٰۃ فنڈزکی تقسیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،حق دارکوحق ملے گا(محمدطارق)

زکوٰۃ فنڈزکی تقسیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،حق دارکوحق ملے گا(محمدطارق)

05:23 pm

گلگت( اوصاف رپورٹ) سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، زکواۃ و عشر محمد طارق نے کہا ہے کہ زکواۃ فنڈز کی شفافیت سے تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور حقدار کو اس کا حق ہر صورت میں مل جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو اور سیکریٹری اطلاعات ساجدہ صداقت پر مشتمل خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زکواۃ کے اصل حقدار وہ خواتین ہیں جو بیوہ ہوچکی ہیں
یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے گھریلو مجبوری کی وجہ سے اپنے بچوں کی کفالت نہیں کرسکتے ہیں۔اس موقع پر خواتین ونگ کی عہدیداروں نے خواتین کو درپیش معاشی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور بعض حلقوں سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس امید کااظہار کیا کہ ایسی تمام شکایات کا بروقت ازالہ کرتے ہوئے زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیںگے۔ دلشاد بانو اور ساجدہ صداقت نے زکواۃ فنڈز میں غریب نادار ضرورمند اور خاص کر ایسی بیوہ خواتین جو معاشی مسائل سے دوچار ہیں کی مالی معاونگ پر زور دیا۔