05:34 pm
پیپلزپارٹی کامستقبل تاریک،وزیراعلیٰ کادورہ ہنزہ یادرکھاجائے گا(ریاض منگول،جمال کریم)

پیپلزپارٹی کامستقبل تاریک،وزیراعلیٰ کادورہ ہنزہ یادرکھاجائے گا(ریاض منگول،جمال کریم)

05:34 pm

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ہنزہ کے ترجمان ریاض منگول اور جمال کریم سینئر رہنماء پی ایم ایل این ضلع ہنزہ نے اپنے ایک مشترکہ بیاں میں کہا ہے کہ الحمداللہ ہماری سیاسی جماعت تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہ وہ سیاسی جماعت ہے جس نے قیام پاکستان کی بنیار کھ دی اور کامیابی سے ۱۴ ۔اگست ۱۹۴۷ء کو ملک معرض وجود میں لایا اور جب بھی برسر اقتدار میں آئے ۔پی ایم ایل این نے عوام کے ساتھ کئے گئے
تمام وعدوں کو سر خروہی سے نبھالا اور تکمیل تک پہنچایا۔ ہم انشاء اللہ ایک ماہ کے اندر اندر مرکزی ہنزہ خاص کر حسن آباد کوہل سے پانی واگزار کرواکر کلین اور گرین پاکستاان کی خواب شرمندہ تعبیر کر کے دکھا دینگے جب کہ پی پی پی ووہ جماعت ہے جس نے اقتدار کی حوس میں ملک کو دو لخت کر کے رکھ دیا ۔ ہنزہ کے ضلعی پی پی پی کے صدر کا بیاں حقائق سے ہماری جماعت کا دور سے بھی واسطہ نہیں ہے پیپلز پارٹی لاشوں پر سیاست کرنی والی جماعت ہے جس کا مستقبل سیاسی طور پر جی بی میں آئے دن تاریک سے تاریک تر ہوتا جا ررہی ہے ہنزہ کو ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنا کر پی پی پی گئے تھے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ ہنزہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گااس وقت ہنزہ کی تاریکی پی پی پی کا عوام ہنزہ کو تحفہ ہے جس نے میون پاور ہائوس صوبائی قیادت کے سبب عدالتوں میں لے جانے سے التوا کا شکار ہوئی۔ ساتھ ہی انہی کی بد عنوانی اور غلط سروئے کی وجہ سے حسن آباد نالہ میں قومی خزانے سے بنائی گئی پاور ہائوس پر صرف شدہ ۸۵ کروڑ کی رقم ڈوب کر گئی۔ سابق وزیرر اعلیٰ مہدی شاہ نے اپنے دور اقتدار میں ہنزہ سیرینہ ہوٹل میں گوجال کے عوام کو سب ڈویژن بنانے کے معاملے پر مایوس کیا گیا۔