05:44 pm
ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن انتخابات،صدارت کے لئے 7امیدوارسامنے آگئے

ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن انتخابات،صدارت کے لئے 7امیدوارسامنے آگئے

05:44 pm

گلگت (اوصاف نیوز) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سالانہ سال 2019-20کے انتخابات کا ابتدائی مرحلہ کاغذات نامزدگی مکمل ، صدر کیلئے 7نائب صدر کیلئے 2اور جنرل سیکریٹری کیلئے تین امیدوار میدان میں آگئے ،جبکہ شبیر احمد ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکریتڑی ، انصار علی فنانس سیکریٹری اور منتظر عباس سیکریٹری اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لایکشن کمشنر امان علی شاہ ایڈووکیٹ کی سبرراہی میں نواز آکاش ایڈووکیٹ اور شفیق ایڈووکیٹ نے الیکشن کا ابتدائی مرحلے کی کارروائی کرتے ہوئے تمام امیدواروں کے کاغذات کی وصولی کرکے لسٹ آویزاں کر دی
،۔ صدارت کیلئے ملک کفایت الرحمن ایڈووکیٹ ، ذکریا ایڈووکیٹ ، کمال خان ایڈووکیٹ ، نذیر احمد ایڈووکیٹ ، منظور حسین ایڈووکیٹ ، تنویر اختر ایڈووکیٹ ، سلیم خان ایڈووکیٹ ، نائب صدر کیلئے محمد یاسین ایڈووکیٹ اور نادر ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکریٹری کیلئے نصرت ولی ایڈووکیٹ ، ندیم احمد ایڈووکیٹ اور نسیم اختر ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کرائے ۔ جوائنٹ سیکریٹری ، سیکریٹری اطلاعات اور فنانس سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ شبیر احمد جوائنٹ سیکریٹری ، انصار علی سیکریٹری فنانس اور منتظر عباس ایڈووکیٹ سیکریٹری اطلاعات بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اور لائبیریری سیکریٹری کیلئے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ۔ الیکشن کمشنر امان علی شاہ نے کہا کہ اٹھارہ اپریل تک دستبرداری کا حق حاصل ہے اس کے عبد حتمی لسٹ جاری کی جائیگی اور بیس اپریل کو انتخابات ہونگے ، بائیس کو کامیاب امیدواروں کا سرکاری طور پر اعلان کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ۔

تازہ ترین خبریں