05:44 pm
بجلی بحران پرقابوپانے کیلئے سیکرٹری برقیات کے اقدامات لائق تحسین ہیں(شرافت کنگ)

بجلی بحران پرقابوپانے کیلئے سیکرٹری برقیات کے اقدامات لائق تحسین ہیں(شرافت کنگ)

05:44 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) سیکریٹری برقیات سید عبدالوحید شاہ نے مافیا کا گھیرا تنگ اور گلگت شہر میں بجلی کے بحران پر قابو پانے پر گلگت کی عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ایک شرافت حسین کنگ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار اور مخلص سیکریٹری برقیات کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈۃ اور مافیا ان کو عہدے سے ہٹانے کی بھر پور کوشش میں سرگرم عمل ہے
ہم چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں وہ اس ایماندار آفیسر کے پشت پر کھڑے ہوکر ان مافیاز کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے انکے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں اگر اس آفیسر کو عہدے سے ہٹایا گیا تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ سیکریٹری برقیات کی تعیناتی کے بعد گلگت میں بجلی بحران ختم ہوا ہے اور ٹینڈر میرٹ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مافیا کو تکلیف ہو رہی ہے جو ان کے خلاف سرگرم عمل ہیں ۔