05:13 pm
شگر،محکمہ زراعت کے زیراہتمام کچن گارڈننگ ورکشاپس،خواتین کی دلچسپی

شگر،محکمہ زراعت کے زیراہتمام کچن گارڈننگ ورکشاپس،خواتین کی دلچسپی

05:13 pm

شگر(عابدشگری)محکمہ زراعت شگر کی جانب سے مختلف گائوں میں کیچن گارڈننگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ جاری۔محکمہ کے حکام اتوار کوچھٹی کئے بغیر خواتین کو تربیت دینے میں مصروف عمل ہیں اس سلسلے میں گلاب پور خورید گاوں کے 22 خواتین کے لئے کچن گارڈنینگ کی تربیتی نشست منعقد کی گئی اس ٹرینینگ کے کنڈیکٹرز محمد اسلم فیلڈ اسسٹینٹ اور کچن گارڈنینگ سپیشلسٹ ظہور علی تھے جسکو ثنا اللہ فیلڈ اسسٹینٹ کو آرڈینیٹ کرہا تھا۔
اس گاوں میں خواتین نے ٹرینینگ سیشن میں بہت دلچسپی دکھائی، اہل علاقہ نے زور دیا کہ ایسے سیشنز مذید بھی ہونا چاہئے۔ ڈی ڈی زراعت چیف سیکریٹری کی شگر وزٹ کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔آخر میں خواتین کو کچن گارڈنینگ کے کمپوزٹ سیڈ پیکس تقسیم کئے۔ دوسرا کچن گارڈنینگ ورکشاپ وزیرپور گاوں میں منعقد ہوئی، یاد رہے محکمہ زراعت نے کچن گارڈنینگ کے اہمیت کے سلسلے میں ضلع شگر کے تمام گاوں میں تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا ہو ہے۔اس گاوں کے 23خواتین کے لئے کچن گارڈنینگ کی تربیتی نشست منعقد کی گئی اس ٹرینینگ کے کنڈیکٹرز محمد اسلم فیلڈ اسسٹینٹ اور کچن گارڈنینگ سپیشلسٹ ظہور علی تھے. اس گاوں میں بھی خواتین نے ٹرینینگ سیشن میں بہت دلچسپی دکھائی، شرکا نے زور دیا کہ ایسے سیشنز مستقبل میں بھی ہونا چاہئے۔ ڈی ڈی زراعت چیف سیکریٹری کی شگر وزٹ کی وجہ سے اس ٹرینیگ میں بھی شریک نہیں ہوسکے۔آخر میں خواتین کو کچن گارڈنینگ کے کمپوزٹ سیڈ پیکس تقسیم کئے گئے۔توار کے دن چھٹی کرنی چاہئے تھی مگر آفرین محکمہ زراعت شگر کے آفیسرز اور خواتین ٹرینرز شگر کے خواتین کو علم و ہنر سکھانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ الچوڑی شگر سے جناب محمد جونسیم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر صاحب کئی دنوں سے اپنے قراردا کا حوالہ دیکر زور لگارہے تھے کہ سبزیات کاشت کرنے کا وقت ختم ہوتا جارہا ہے لہذا آپ ہماری خواتین کسانوں کو یہ تربیتی ورکشاپ جلدی منعقد کریں۔ انکی بزرگی کے احترام میں آج سٹاف نے چھٹی کے باوجود یہ سیشن منعقد کی۔ اسکے ساتھ خنمی کھا چھورکاہ میں بھی ایک گروپ کو سیشن منعقد کی، اس ٹرینینگ میں بھی حسب روایت خواتین کسانوں کو سبزیات کاشت کرنے کے سائینسی اصولوں اور فوائد پر لیکچرز دینے کے بعد سبزیات کے کمپوزٹ سیڈ پیکس تقسیم کئے

تازہ ترین خبریں