05:16 pm
چیف سیکرٹری سے ایکشن کمیٹی بالائی شگرکے وفدکی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

چیف سیکرٹری سے ایکشن کمیٹی بالائی شگرکے وفدکی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

05:16 pm

شگر(نامہ نگار) ایکشن کمیٹی بالائی شگر کے رہنماوں کا آغا حیدر الموسوی کی قیادت میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا سے ملاقات ۔تحصیل ہیڈکوارٹر کو بالائی شگر کے 5 کے یونینوں کے سنگم پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کردیا ،چیف سیکرٹری نے عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے مناسب مقام پر ہیڈ کوارٹر کے لئے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرادی تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر گزشتہ روز ضلع شگر کا بھی دورہ کیا
اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر ڈی سی اے سی اور ایس پی شگر موجود تھے ڈی سی شگر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے بالائی شگر کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور شگر میں بننے والے مجوزہ تحصیل ہیڈکوارٹر کے لئے پانچ یونین کونسلوں کے سنگم کو ترجیح دینے کی سفارش کی اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماوں محمد علی ،حاجی روزی علی اوردیگر موجود تھے وفد نے چیف سیکرٹری کو درخواست کے ساتھ ضلع شگر کا نقشہ بھی پیش کیا گیا جس میں مجوزہ سب ڈویژن کاہیڈ کوارٹر کے لئے موزون جگہ کی بھی نشاندہی کی گئی تھی اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ شگر کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے اور عوام کے مفاد کے برخلاف کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا اور لوگوں کے مسائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے انشا اللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے اس موقع پرو فد نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ شگر میںجس مقام پر تحصیل ہیڈ کوارٹر بنانے کا اعلان متوقع ہے اس سے شگر کے عوام خصوصا بالائی شگر کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ گلاب پور اور وزیر پور دونوں شگر ہیڈ کوارٹر سے نزدیک ہے اس لئے ان کے مسائل حل ہونے میں ان کے لئے کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہیں ہے لیکن بالائی شگر جس میں چار یونین کونسل ہے وہاں کے عوام اس دور میں پتھر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگر مجوزہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کو تمام یونین کونسلوں کے سنگم پر تعمیر کیا جائے تو نئی تحصیل کا اعلان اور نوٹیفکیشن سود مند ہوگا ورنہ شگر کے بالائی عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جس پر چیف سیکرٹری نے عوامی مسائل کے حل کو ملحوظ نظر رکھ کرفیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

تازہ ترین خبریں