05:18 pm
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی باتیں گردش کرنے لگیں،امیدوارمتحرک

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی باتیں گردش کرنے لگیں،امیدوارمتحرک

05:18 pm

غذر(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی باتیں گرداش کرنے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اندرون خانہ الیکشن کی تیاری شروع کردی جبکہ علاقے کے بعض افراد نے ابھی سے ہی ووٹروں سے ووٹ مانگنے کا سلسلہ شروع کیا ہو اہے گلگت بلتستان میں طویل عر صے سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے خطے میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی ہے
صوبے میں گزشتہ اٹھ سالوں میںبلدیاتی اداروں کے انتخابات نہ ہونے سے خطے میں بلدیات کے زیر اہتمام ہونے والے ترقیاتی کام بھی جمود کا شکار ہیں جس وقت گلگت بلتستان میں بلدیاتی الیکشن ہوتے تھے توعلاقے ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ کے ممبران نے علاقے میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے اپنے حلقوں کو دیدیتے تھے جب سے بلدیاتی الیکشن صوبے میں نہیں ہوئے ہیں اس کے بعد خطے کو بلدیاتی اداروں کوملنے والا فنڈز نہ جانے کہاں خرچ ہوتے ہیں اس بارے میں کسی کوکچھ معلوم نہیںبلدیاتی الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے مگر عرصہ دراز سے یہ عمل تعطل کا شکار ہیں جس باعث رابطہ سڑکیں گلی محلوں میں میں نکاسی اب اور زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے چینل کی تعمیراور دیگر عوامی تعمیراتی کام نہ ہونے سے معاشرہ ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ کی کارکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے اگر گلگت بلتستان کی حکومت خطے میں بلدیاتی الیکشن کرادیں تو اس علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں