05:30 pm
پاکستان جیمزاینڈجیولری ڈویلپمنٹ کمپنی جیمزسیکٹرکی ترقی کیلئے کرداراداکررہی ہے،سلمان علی

پاکستان جیمزاینڈجیولری ڈویلپمنٹ کمپنی جیمزسیکٹرکی ترقی کیلئے کرداراداکررہی ہے،سلمان علی

05:30 pm

گلگت(چیف رپورٹر)چیرمین پاکستان جیمز سٹون اینڈ منرلز ایسوسیشن آف مائننگ پراسیسنگ اینڈ ٹریڈ(پی جی ایم اے) سلمان علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جیمز سیکٹر کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے میں پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی(پی جی جے ڈی سی) کی کاوشیں قابل تحسین رہی ہیں.پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی ایک دہائی سے جیمز سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک بہترین ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے.
پی جی جے ڈی سی کے ٹریننگ سنٹر نے سیکٹر کے لیے ہنر مند افراد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جیمز سیکٹر کیلئے لازمی سہولیات بشمول قیمتی پتھروں کی شناخت اور قمتی پتھروں کی قیمت میں اضافہ کیلئے درکار تراش خراش کی تکنیکی سہولیات احسن طور پر مہیا کی ہیں.انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے.میں جیمز سٹون کی پاکستان بھر میں سب سے بڑی ایسوسیشن کے چیرمین کی حیثیت سے پی جی جے ڈی سی کی سیکٹر کے لئے دی گئی سہولیات کو سراہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ حکومت سیکٹر کی سرپرستی اس قومی ادارے کے ذریعے مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی تاکہ پاکستان قیمتی پتھروں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنا اونچا مقام قائم کر سکے. انہوں نے مذید کہا کہ پی جی جے ڈی سی نے گلگت بلتستان میں بے روزگاری کو ختم کرنے میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے.خصوصا گلگت بلتتان کی خواتین کو فنی تر بیت دیکر ان کو خود کیفل بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے