05:39 pm
جی بی امن کاگہوارہ بن چکا،فورس کمانڈر(آئندہ پی ایس ایل میں جی بی کی ٹیم شامل کرانے کیلئے کوشش کرینگے)

جی بی امن کاگہوارہ بن چکا،فورس کمانڈر(آئندہ پی ایس ایل میں جی بی کی ٹیم شامل کرانے کیلئے کوشش کرینگے)

05:39 pm

گلگت ( محمد ذاکر سے ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ اور پاکستان گلگت بلتستان سے شروع ہوتا ہے ، جی بی کھ کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، پاک فوج نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نیشنل سطح پر اجاگر کرنے کیلئے بھر پور سپورٹ کریگی ، جی بی کرکٹ لیگ کا مقصد گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنا ہے ، کوشش ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ میں گلگت بلتستان کی ٹیم بھی شامل ہو ۔
فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے مکمل تعاون سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن گیا ہے پائیدار قیام امن کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جو صلاحیتیں موجود ہیں وہ کسی میں بھی نہیں ہیں پاک فوج گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نیشنل سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ساتھ کھڑٰ ہوگی اگر کسی کو کرکٹ سیکھنی ہے تو وہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں سے سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن میچ جیتنا سب سے بڑا اعزاز ہے ، گلگت بلتستان کے ہر جذبے میں طوفان ہے اور ہم سب ہی پاکستان ہیں گلگت بلتستان سپر لیگ چمپئن شپ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو پاکستان سپر لیگ کرکٹ کیلئے مددگار ثابت ہوگا امید ہے کہ گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان سپر لیگ فیز تھری میں شامل ہو ۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے آخر میں ونر ، رنر ، میچ آفیشلز میں انعامات سمیت ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کئے ۔ گلگت ( وقائع نگار خصوصی) گلگت بلتستان سپر لیگ کرکٹ چمپئن شپ اختتام پذیر ، گلگت غازی نے گلگت میونی کو 29رنزسے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، شکیل احمد مین آف دی میچ جبکہ فیضان عرف ڈاکٹر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیا ، فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمو دخان نے اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سپر لیگ کرکٹ چمپئن شپ فیز ٹو کے سلسلے میں اتوار کے روز گلگت سٹی پارک میں گلگت غازی اور گلگت میونی کے مابین فائنل ٹکرائو ہوا ٹاس جیت کو گلگت میونی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گلگت غازی نے بیٹنگ کرتے ہوئے 132رنز کا ٹارگٹ دیا شکیل احمد نے 33رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جواب میں گلگت میونی نے آغاز تو کی امگر انکی وکٹیں گرتی رہیں اور اسطرح سے 103رنز بنا کر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی شکیل احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔ آخر میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

تازہ ترین خبریں