05:00 pm
قیام امن پولیس کی ذمہ داری،کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی(ایس پی دیامر)

قیام امن پولیس کی ذمہ داری،کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی(ایس پی دیامر)

05:00 pm

چلاس(بیوروچیف )ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر کے زیر صدارت دیامر پولیس کا اہم اجلاس ، ضلع بھر کے تمام سرکل افیسران اور SHOs کی شرکت۔ اجلاس میں ماہ رمضان کے حوالے سے مربوط سیکورٹی پلان کے علاوہ مجموعی امن و امان اور جرائم کی روک تھام سمیت مجرمان اشتہاری اور ، عدالتی مفروران کی گرفتاری کے سلسلے میں تھانہ جات کی سطح پر کارکردگی
اور رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ بہتر کارکردگی کے سلسلے میں SHO سٹی چلاس شاہ سرور ، SHO تھانہ KKH جاوید اقبال شاہ اور SHO تھور فقیر محمد ، SHO تھانہ تانگیر خوشحال خان ، SHO تھانہ جل عندلیب خان اور انچارج ٹریفک برانچ دیامر محمد مصطفے کو تعریفی اسناد معہ نقد انعامات جبکہ دیگر تھانہ جات کے SHOs کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی دیامر کے زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ایس پی آفس دیامر میں ہوا ، جس میں تمام سرکل افیسران اور تھانہ جات کے SHOs نے شرکت کی۔ اس موقع پر تھانہ کی سطح پر کارکردگی سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی دیامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے انسداد اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر قائم رکھنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے اور سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی۔ ایس پی دیامر نے تمام ڈویڑنل پولیس افیسران اور SHOs کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، منشیات فروشی کے رجحانات کے تدارک کیلئے سرگرم اقدامات عمل میں لانے کی بھی ہدایت دی۔ دوران اجلاس SHO تھانہ سٹی چلاس ، SHO تھانہ تھور اور SHO تھانہ تانگیر کی منشیات فروشی کے خلاف کاروا?ی خصوصا پوست فصل کی تلفی پر شاباش دی گئی اور دیگر SHOs کو اس قسم کے رجحانات پر کڑی نظر رکھنے کے علاوہ ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اس موقع پر ماہ صیام کیحوالے سیسیکورٹی پلان کے جز?یات سمیت احترام رمضان کے عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔ ایس پی دیامر نے تمام SHOs کو احترام رمضان کے عمل کو یقینی بنانے کیل?ے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لانے اور امن و امان کے قیام اور تسلسل کے سلسلے میں تمام تر وسا?ل کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔