05:13 pm
(ریڈیوپاکستان کی 40ویں سالگرہ)ادارے کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائینگی،فخرعباس شاہ

(ریڈیوپاکستان کی 40ویں سالگرہ)ادارے کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائینگی،فخرعباس شاہ

05:13 pm

سکردو ( اوصاف نیوز ) ریڈیو پاکستان سکردو کی چالیس ویں سالگرہ جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان فخر عباس شاہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سکردو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ پاکستان کا بلند ترین نشریاتی ادارہ ہیاس ادارے نے بلتستان کی ثقافت، ادب اور یہاں کی موسیقی کو فروغ دینے کے ساتھ سرحدوں پر وطن کی حفاظت پر معمور جوانوں کی حوصلہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا
انہون نے کہا کہ بلتستان کی تاریخ اور یہان کی رسوم رواج کو دنیاء تک پہنچاننے مین اس چالیس سال کے عرصے میں جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ سنھری حروف مین لکھنے کے قابل ہے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی ترقی اور فعالیت کیلے ہر قسم کی کوشش جاری رکھیں گے انہون نے مزید کہا کہ اس ادارے کی ترقی ہم سب کی ترقی ہیہمیں اتحاد اور اتفاق سے اپنے اپنے شعبوں میں کام کرتے ہوئے اسکی مزید فعالیت کیلے کام کرنے ہوں گیاس موقع پر پروگرام منیجر غلام محمد ظفر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سکردو نے گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں ترقی اور پروموٹ کرنے میں اہم رول ادا کیا چالیس سال سے یہ ادارہ نہ صرف عوام کو معلومات اور تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف فیچر، ڈرامے اور دیگر پروگرامز کے زریعے معاشرے میں ہونے والی حالات اور واقعات کو آواز کے بل بوتے عوام تک مثبت انداز میں پہنچانے میں کوئی کسر باقی چھوڑی ہے۔انجینیرننگ منیجر غلام حسین انصاری نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سکردو جن حالات سے گزر رہے تھے اسے بہتر کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں سب سے زیادہ کردار موجودہ سٹیشن ڈائریکٹر فخرعباس شاہ کا جنہوں دن رات محنت کرکے اس ادارے کو ترقی کی راہ پر لانے کیلے محنت کی اگر فخر عباس اس ادارے کیلے بڑھ چڑھ کر کام نہ کرتے تو آج یہ ادارہ بند ہوجاتا تھا ان کی مخلصانہ جد وجھد اور کاوشوں سے یہاں سب سے بڑا آدیو ٹیوریم بنا اور انہی کے سابقہ دور میں بلتستان کے عوام کو ایف ایم جیسی تفریحی سٹیشن قائم ہوا یہ سب انہی کیمرہوں منت ہے اس موقع پر اکاؤنٹ آفیسر سید محمد علی شاہ نے کہا کہ یہ ادارہ ہم سب کا ہے اس کی ترقی اور استحکام کیلے ہمیں اپنے حصے کا دیا جلانینہوں گے تب جاکر ادارہ ترای کرے گا۔اس موقع پر تمام سٹاف اور آرٹسٹون نے شرکت کیں اور سالگرہ کی کیک بھی کاٹا گیا