05:18 pm
سکردوپرامن شہر،تزئین وآرائش سے خوبصورت بنانے کی ضرورت ہے،نویداحمد

سکردوپرامن شہر،تزئین وآرائش سے خوبصورت بنانے کی ضرورت ہے،نویداحمد

05:18 pm

سکردو ( اوصاف نیوز ) ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد کے زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سکردو شہر کی تزین و آرائش کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں کے مطابق سکردوشہر کے تمام داخلی اور جارجی چوک
، چوراہوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش ، سٹریٹ بورڈ، سیٹنگ بینچزز اور سٹریٹ لائٹ شامل ہے اور سرکاری عمارتوں کے بیرونی دیواروں کی تزئین و آرائش بھی کیا جائے گااس حوالے سے تمام محکمہ جات کے آفیسران کو ہدایات دی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکردو شہر ایک خوبصور ت اور پُر امن شہر ہے اس کو تزین و آرائش سے مزید خوبصورت بنانے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں عملی کا م ایک ہفتے کے اند ر شروع کیا جا رہا ہے ۔ ائیر پورٹ سکردو اور شہر کے مختلف داخلی اور خارجی مقامات پر سیاحوں کے لئے الگ کونٹر کھولے جائیں گے جہاں سے سیاحوں کو سکردو کے اہم مقامات کے حوالے سے آگاہی ملے گی جس سے سیاحوں کو اچھی سہولت فراہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی سے سیاحوںپر بھی مثبت اثرات مرتب ہو ں گے اور سکردو کی معیشت کو بڑھانے کے لئے سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ آمد بہت اہم ہے ۔ شہر کی خوبصورتی اور ہمارے پُر امن روئیے کے فروغ سے سیاحوں کو مزید پر کشش بنانا ہوگا۔ سکردو کی خوبصورتی سے اور خوبصورت علاقوں کی تشہیر سے علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا۔

تازہ ترین خبریں