05:43 pm
غذرکے یوٹیلٹی سٹورزسامان سے خالی،ملازمین تنخواہیں لینے تک محدود

غذرکے یوٹیلٹی سٹورزسامان سے خالی،ملازمین تنخواہیں لینے تک محدود

05:43 pm

غذر(بیورو رپورٹ)ملازمین تنخواہوں تک محدود غذر کی تمام یوٹیلٹی سٹورز سامان سے خالی ہوگئے زیادہ دکانوں کی تالہ بندی ہوگئی اور ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے عوام روزانہ ان دکانوں کا دیدار کرتے ہیں مگر سٹاف غائب اور دکانیں سامان سے خالی ہونے پر عوام سخت پریشان عام دکانوں سے مہنگی سامان خریدنے پر مجبور تبدیلی سرکا ر پر بڑی امیدیں وابسطہ تھی مگر موجودہ مہنگائی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے
کہ عنقریب عوام کو ایک وقت کی روٹی بھی ملنا مشکل ہوگئی ہے عوامی حلقے،غذر میں موجود تمام یوٹیلٹی اسٹورز کی تالہ بندی ہوگئی ہے گاہکوچ سمیت غذر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز سامان سے خالی ہوگئے ہیں اور ماہ صیام کی آمد کے لئے کچھ دن رہ گئے ہیں مگر غذر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردنی کی عدم دستیابی سے عوام سخت پریشان ہیں اور زیادہ تر یوٹیلٹی اسٹورز کی تالہ بندی ہے اور سٹاف گھروں میں بیٹھ کر ارام سے تنخواہ وصول کرتے ہیں عوام روز ان اسٹورز کا چکر لگاتے ہیں اور مایوس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے سابق چیرمین یونین کونسل عبدالحد ،محمدبیگ ،دینار خان ،خان محمد اور عبید علی نے کہا کہ تبدیلی سرکار سے بڑی امیدیں وابسطہ تھی مگر مہنگائی نے تو غریب عوام کی کمر ہی توڑ کر رکھ دی ہے اور عوام کو دو وقت بھی ملنا مشکل ہوگیا ہے اور روزبروز مہنگائی بڑہ رہی ہے دوسری طرف یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردنی کچھ سستی مل رہی تھی مگر غذر میں موجود تمام یوٹیلٹی اسٹورز بھی سامان سے خالی ہے اور سٹاف صرف تنخواہوں تک محدود ہوکر رہ گئے رمضان کی آمد آمد ہے مگر یوٹیلٹی اسٹورز سامان سے خالی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اگر عوام کو اس طرح خوار کرانا ہی تھا تو پھر یہ یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی کیا ضرورت تھی اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کے زمہ داران کی خاموشی بھی حیران کن ہے۔