06:03 pm
سکردو،مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں،درجنوں دکانیں سیل

سکردو،مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں،درجنوں دکانیں سیل

06:03 pm

سکردو(اوصاف نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردو کی ہدایت پر مجسٹر یٹ کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی:درجنوں دوکانیں سیل۔تفصیلات کے مطابق بروزہفتہ ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد کی ہدایت پر ضلع کے دونوں سب ڈویژنوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ، مجسٹریٹس اور فوڈ انسپکٹرز نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران درجنوں مقامات پرچھاپے مارے۔ مجسٹریٹس نے مختلف جگہوں پر کاروائی کرتے ہوئے
گراں فروشوں اور ناقص اشیاء کی خرید و فروخت پر درجنوں دوکانداروں کو دھر لیا اور بھار ی جر مانے عائد کئے ۔ مین بازار ، سبزی مارکیٹ ، مُرغی، گوشت مارکیٹ، کلفٹن ایریا اور دیگر مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے زائدالمعیاد اشیاء کی خرید و فروخت ، گوشت کی قیمتیں ، کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان اور ناقص صفائی ستھرائی والے ہوٹلوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور آئند ہ ایسی حرکت کرنے پرتحت ضابطہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔ڈپٹی کمشنر سکردو کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان قریب ہے اس لئے عوام الناس کو معیاری اشیاء ضروریہ فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ سکردو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی کو تاہی نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ سماجی ، سیاسی اور ادبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد کی کاوشوں کی تعریف کی اور اظہار خیال کیا کہ ضلعی انتظامیہ سکردو ضلعے کی ترقی میں اپنی کو ششوں کو مزید بہتر کرینگے۔