05:33 pm
مرادخان ذاتی ایشوزکی بنیادپرسیکرٹری خوراک کیخلاف پروپیگنڈاکررہے ہیں(عالم شاہ)

مرادخان ذاتی ایشوزکی بنیادپرسیکرٹری خوراک کیخلاف پروپیگنڈاکررہے ہیں(عالم شاہ)

05:33 pm

استور(شمس الرحمن شمس) مسلم لیگ ن استور کے سٹی صدر عالم شاہ سینئر رہنما عبدالواحد لون ،صدر یوتھ ونگ ضلع استور شمس جھگڑا صدر یوتھ ایکشن کمیٹی استور مسلم شاہ اور سنیر رہنما مسلم لیگ ن مبشر حسین نے کہا کہ سابق سول سپلائی آفیسر استور مراد خان اپنے ذاتی معملات کو لیکر سیکریٹری خوراک اور ان کے عملے کے خلاف پروبیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں موصوف اپنی ذاتی انا کو لیکر استور کی امن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں
مراد خان کا کیس عدالت میں ذیر سماعت ہے اگر عدالت موصوف کے حوالے سے جو بھی فیصلہ دیتی ہے تو کسی کو کوئی اعراض نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان نہایت ہی قابل اور ایماندار آفیسر ہے جنہوں نے گلگت بلتستان میں گندم بحران کے خاتمے کے لئے گراں اقدامات اٹھایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ادوار میں آٹے کے ایک تھیلے کے پچھے 100 روپے ذیادہ لیتے تھے لیکن موجودہ سی ایس او استور کی تعیناتی کے بعد 100 روپے کم لے رہے ہیں ہم محکمہ خوراک کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سابقہ ادوار میں 100 روپے ذیادہ جو لئے گئے ہیں اس پر انکوائری بیٹھایں اور ملوث افرادر کو کیفر کردار تک پہنچاے پیپلز پارٹی کے نام پر سیاسی یتیم پروبیگنڈہ کر رہے ہیں ن لیگ استور ان کا منہ تورڈ جواب دے گی انہوں نے مزید کہا کہ عیدگاہ میں پانی کا شدید بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اتنی بڑی واٹر سپلائی بننے کے باوجود خودساختہ پانی بحران کیوں پیدا ہوتا ہے حکام اس کا بھی نوٹس لے کیونکہ عیدگاہ ضلعی ہیڈ کواٹر ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں فوری طور پر آپریشن تھریٹر رن کر دیا جاے کیونکہ بلڈنگ مکمل ہوگئی ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس حوالے سے وعدہ بھی کیا تھا لہذا وزیر اعلی گلگت بلتستان سے گزارش ھیکہ وہ فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں آپریشن تھریٹر کو رن کرانے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات اٹھایں۔انہوں نے مزید کہا کہ استور ویلی روڈ استوری عوام کا بہت بڑا مسلہ تھا مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس دیرینہ مسلے کو کیا ہے اب گزارش یہ ہے کہ حکام ویلی روڈ کے کام میں تیزی لانے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھایں انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سمیت استور میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیر و ترقی کا جال بچھایا ہے استور ویلی روڈ سمیت ضلع بھر میں مختلف سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں مسلم لیگ ن حکومت کی مرحون منت ہے مسلم لیگی رہنماوں نے مزید کہا کہ صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان بھر میں ہماری تنظینیں تحلیل کی ہیں انشا اللہ بہت جلد استور میں ضلعی تنظیم بنائی جاے گی اور تنظیم کو فعال بنا دیا جاے گا۔