05:45 pm
وفاق نے فنڈجاری کردیا،یاسین کے اہم منصوبوں پرکام جلدشروع ہوگا(راجہ جہانزیب)

وفاق نے فنڈجاری کردیا،یاسین کے اہم منصوبوں پرکام جلدشروع ہوگا(راجہ جہانزیب)

05:45 pm

یاسین ( سلیم شرین ) ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نشاندہی پر ہونے والے عوامی مفاد کے سینکڑوں ترقیاتی منصبوبوں کے لیے فنڈ جاری کیا ہے ۔ وفاق سے محکمہ نہ ترقیاتی کاموں کے لیے جاری فنڈ سے سب ڈویثرن یاسین میںکروڑ وں روپے مالیت کے درجنوں اہم منصبوبوں پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا ۔
انہوںنے کہا کہ یاسین ریسٹ ہائوس تا ہندور روڑ ری کارپیٹنگ ، سندھی تابرکولتی ٹریک ایبل روڑ ، چار آر سی سی پل ، ہندور تا اُملست تارکول روڑ گندم گودام وغیر ہ شامل ہیں ۔ انہوںنے مذید کہا کہ عوامی اہمیت کے ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختلف محکموںکو فنڈ جاری کرنے پر ہم تحریک انصاف کے وفاقی حکومت اور خاص کر وزیر اعظم عمران خان ساتھ وفاقی وزیر اُمور کشمیر گلگت بلتستان علی آمین گنڈا پوراور چیف سکریٹری گلگت بلتستان کے مشکور ہے کہ جنھوں نے عوامی نوعیت کے اند منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے پی سی ون دو یا تین سال قبل گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو فراہم کیا گیا تھا لیکن مسلم لیگ کے وفاقی حکومت کی جانب سے محکمانہ منصوبوں کے لیے فنڈ فراہم نہ کرنے کے باعث گزشتہ تین سالوں سے ترقیاتی منصوبے التوا کے شکار ہو کر رہ گئے تھے ۔ لیکن تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ان منصوبوں کے لیے فور ی طور پر بجٹ فراہم کر کے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کی ٹھان لی ہے اور انشا اللہ اسی سال یہ سارے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے گے اور عوامی مسائل کا سدباب ہوجائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف غریبوں اور عوام کی جماعت ہے اس لیے یہ جماعت عوامی منصوبوں پر کبھی سمجھوتا نہ کر تی ہے ۔

تازہ ترین خبریں