05:39 pm
رورل سپورٹ پروگرام گراس روٹ لیول پرکام کریگا،نویداحمد

رورل سپورٹ پروگرام گراس روٹ لیول پرکام کریگا،نویداحمد

05:39 pm

سکردو ( اوصاف نیوز ) ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد سے گلگت بلتستان رولر سپورٹ پروگرام کی ٹیم نے ملاقات کی اور بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان رولر سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع سکردو میں صحت، تعلیم ، سیاحت ، وویمن ایمپارٹمنٹ ، وکشنل ٹریننگ اور دیگر شعبہ جات میں پروجیکٹ کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو سرا نجام دیں گے ، جی بی رولر سپورٹ پروگرام کی ٹیم نے کہا کہ اسی ہفتے سے ضلع سکردو میں سروے شروع کئے جائیں گے
اور اتوار کے روز اس حوالے سے لوگوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سکردو میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان رولر سپورٹ پروگرام کے ذریعے گراس روٹ لیول پر کام شروع کئے جائیں گے اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کئے جائیں گے ، جی بی رولر سپورٹ پروگرام کے ذریعے پہلے مختلف سکیٹرز میں پہلے سروے کرینگے اور سروے کے مطابق موزوں اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پروجیکٹ پر کام شروع کریں گے اور سروے دوسرے محکمہ جات میں بھی بھیجا جائے گا تاکہ وہ اُسی حساب سے ترقیاتی کاموں کا انتخاب کیا جا سکے تاکہ منصوبے سے پورے علاقے کے عوام الناس زیادہ سے زیادہ مستفید ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام اضلاع میںجی بی رولر سپورٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے اس حوالے سے حکام بالا سے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔جی بی رولر سپورٹ پروگرام کے آنے سے ضلع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور مختلف سیکٹرز میں کام شروع کئے جائیں گے جس سکیٹر میں کسی بھی چیز کی کمی ہو اُن کو پورا کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ جی بی رولر سپورٹ پروگرام کے تحت تعبیر وتعمیر پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس کے ذریعے مختلف قسم کے منصوبے زیر تجویز آئیں گے، جس میں تعلیم ، صحت ، زراعت ، لائیو سٹاک ، سیاحت اور دیگر شعبہ جات میں کام کئے جائیں گے جس سے علاقے میں موجود مسائل کافی حد تک کم ہو جائیں گے اور اس سے یونین لیول پر کئے جانے والے منصوبوں سے عام لوگوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔