05:54 pm
سکردو،غیرمعیاری اشیاء زائدقیمت پرفروخت کرنے والوں کوبھاری جرمانے

سکردو،غیرمعیاری اشیاء زائدقیمت پرفروخت کرنے والوں کوبھاری جرمانے

05:54 pm

سکردو(اوصاف نیوز)غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے خصوصی آفرسے زائد قیمت وصول کرنے والے درجن بھر دکانداروں کو بھاری جرمانے، تفصیلات کے مطابق سب ڈویڑنل مجسٹریٹ سکردو حافظ کریم داد خان نے بدھ کے روز میونسپل مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر حسین خان اخونزادہ اور اسکی ٹیم کے ہمراہ سکردو بازار کے مختلف دوکانوں اورگوشت مارکیٹ پر چھاپہ ماراگوشت مارکیٹ میں تمام قصابوں سے گوشت کی فراہمی کا معائنہ کیا
۔تمام دوکانوں پر گوشت موجود پائے گئے اورمناسب قیمت پر گوشت فراہم کئے جارہے تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے الڈینگ اور علمدار چوک اور آغاہادی چوک ایرے کے مختلف سبزی فروشوں اور جنرل سٹوروں کا بھی معائنہ کیا۔ کئی دوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں تھے جس پر چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور بھاری جرمانے عائد کئے اور سختی سے ہدایت جاری کی کہ آئندہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے کی صورت میں جیل بھیج دیا جائے گا اور دوکان سیل کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے سبزی فروشوں اور مرغی فروشوں کی دوکانوں کا بھی معائنہ کیا۔چند سبزی فروشوں کو غیر معیاری پھل پائے جانے پر جرمانے عائد کئے گئے۔ مرغی فروشوں کو بھی ریٹ لسٹ نہ ہونے اور زائد قیمت وصول کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ اس موقع پر تھوک فروش دو دوکانداروں کو زائد قیمت پر مرغی فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔