05:45 pm
پیپلزپارٹی گوپس یاسین کے عہدیداروں کااعلان،خان اکبرخان صدرمقرر

پیپلزپارٹی گوپس یاسین کے عہدیداروں کااعلان،خان اکبرخان صدرمقرر

05:45 pm

گلگت(اوصاف نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی غذر نے سب ڈویژن گوپس/یاسین کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا.نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ کونسلر خان اکبر خان صدر ,مجبوب ولی حیدر جنرل سکریٹری جبکہ قادر حیات ایدوکیٹ سکرٹری اطلاعات نامزد .نامزدگی کا لیٹر گزشتہ دنوں ضلعی صدر ظفر شادمخیل اور جنرل سکرٹری موسی مدد نے گوپس میں ایک پروقار تقریب میں تقسیم کیا,تقریب سے خباب کرتے ھوے ضلعی صدر ظفر محمد اور دیگر مقررین نے
نامزد ذمہ داروں کو مبارک بادی پیش کیے اور امید ظاھر کیے کہ خان اکبر خان اور ٹیم حققی پولیٹیکل ورکرز ھیں وہ سب ڈویزن گوپس ,یاسین اور پھنڈر میں پی پی کو مظبوط کرنے اور بنیادی کارکنوں کو ازسر نو سرگرم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے,تقریب میں اظہار خیال کرتے ھوئے خان اکبر خان نے ضلعی صدر اور پوری کابینہ سمیت,تمام تحصلوں کے ذمہ داروں ,کارکونوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ میرے اوپر پارٹی کے جو ذمہ داری سونپ دیکر بھروسہ کیا گیا ھے میں اپنی پوری کابینہ کو لیکر پارٹی کی فعالیت اور بنیادی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے اور پارٹی کی حقیقی منشور گھر گھر پہنچانے کی ھر ممکن کوشش کرونگا,تقریب سے خطاب کے دوران خان اکبر خان عوامی مسائل اور موجودہ حکومت کے طرف سے ضلع غزر کے ساتھ ھونے والی ناانصافیوں کا تزکرہ کیا,جس پر ضلعی صدر ظفر محمد شادم خیل نے ماہ رمضان کے بعد گوپس/یاسین اور پھنڈر کے عوام کے ساتھ ھونے والی ناانصافیوں کے خلاف گوپس میں بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ھے،شرکاء تقریب سے گاؤں سطح پہ اج سے اس احتجاج کیلیے عوامی روابطہ کرنے کی ھدایت جاری کیے۔