05:49 pm
سبزی،فروٹ کی قیمتوں میں40فیصدتک اضافہ،گوشت بھی مہنگا(پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال)

سبزی،فروٹ کی قیمتوں میں40فیصدتک اضافہ،گوشت بھی مہنگا(پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال)

05:49 pm

گلگت ( رپورٹ : وقائع نگار خصوصی ) گلگت انتظامیہ کی پرائس کنٹڑول کمیٹیاں غیر فعال ، رمضان کی آمد کے ساتھ اشیائے خوردونوش ، سبزیوں اور پھل فروٹ میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ گوشت کی قیمتوں میں پچاس سے سو روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے ، شہریوں نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر تاجروں کو لگام دیں ، تفصیلات کے مطابق گلگت انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال
ہو نیکی وجہ سے مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش ، سبزیوں اور پھل فروٹ کی قیمتوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ رمضان کی آمد سے ہی بڑا گوشت پچاس ، بکری گوشت فی کلو سو روپے اضافہ کرکے 800روپے مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سبزیوں میں ٹماٹر 80سے 120، بنڈی 120، دیسی سبزیاں فی کلو 20روپے جبکہ پھلہ فروٹ میں تربوز پچاس سے بڑھا کر ساٹھ روپے ، سیب 160، خربوزہ فی کلو 120روپے کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بڑا گوشت تین سو سے 350روپے فی کلو جبکہ بکری گوشت 700سے بڑھا کر 800روپے فی کلو کر دیا گیا ہے ، غریب روزہ دار قیمتیں بڑھنے سے سبزیوں ، پھل فروٹ اور گوشت کھانے سے بھی محروم ہوکر رہ گئے ہیں ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کریں ۔