05:51 pm
نلترمڈل سکول کے اساتذہ گھربیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگے،طلباکامستقبل تاریک

نلترمڈل سکول کے اساتذہ گھربیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگے،طلباکامستقبل تاریک

05:51 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) نلتر مڈل سکول میں چار سو طلباء کے لئے صرف پانچ اساتذہ کی تعیناتی طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا نلتر مڈل سکول کے 11 اساتذہ کا گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف ۔وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریٹری نوٹس لیں عمائدین نلتر نے دارسی کی فریاد لیکر اوصاف کے دفتر پہنچ گئے۔ عمائدین نلتر نے اوصاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ نلتر مڈل سکول میں اساتذہ کی کمی چار سو
طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ نلتر مڈل سکول جنرل ضیاء الحق نے 1987 میں منظوری دی تھی 35 سال بعد ہائی سکول کا درجہ دینے کے بجائے سکول کے اساتذہ کو بھی باہر سے تعینات کیا جاتا ہے نلتر سکول میں 4 سو طلبہ زیر تعلیم ہیں مگر صرف پانچ اساتذہ جبکہ سات سے زائد اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں جس سے بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نلتر مڈل سکول کے حالت دائو پر ڈپٹی سپیکر سے کئی بار ملاقاتیں کئے مگر تاحال کوئی ٹس سے مس نہیں ہیں اگر فی الفور نوٹس لیکر نلتر مڈل سکول کے حالت زار پر توجہ نہ دی گئی تو بچوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاوس کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہونگے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکریٹری نوٹس لیں۔