05:54 pm
اشکومن میں طوفانی بارشوں سے فصلیں تباہ،سڑکیں متاثر،نظام درہم برہم

اشکومن میں طوفانی بارشوں سے فصلیں تباہ،سڑکیں متاثر،نظام درہم برہم

05:54 pm

غذر(بیورو رپورٹ )اشکومن مومن آباد میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی دی سیلابی ریلے سے زرخیز ارضیات، فصلیں اور متعدد سیرابی چینلز تباہ جبکہ بالائی علاقوں کو ملانے والی سڑک بھی شدید متاثر ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہے ہفتے کے شب اچانک مومن آباد اشکومن میں طوفانی بارشوں سے سیلاب نے ہر جانب ناقابل تلافی نقصانات کا سامناہے سیلاب سے مقامی لوگوں کی زرخیز آرضیات، فصلیں، پھلدار اور غیر پھلدار درختان، کو شدید نقصان پہنچا ہے
اور آرضیات کو سیراب کرنے والی متعدد ایری گیشین چینلز بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب اشکومن پراپر کے بالائی علاقوں ملانے والی سڑک بھی سیلاب کے باعث متاثر ہے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی معطل ہے متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ کرے اور متاثرہ ایری گیشین چینلز کی فوری بحالی کے ساتھ ساتھ حفاظتی بندوں کی تعمیر کو بھی یقینی بنایاجائے۔غذر ( بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر کے صدر ظفر محمد شادم خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ اشکومن پراپر سیلاب کے متاثرین کی نقصانات کا حکومت فوری ازالہ کرے سیرابی چینلز کو بحال کرنے اور حفاظتی بندوں کی تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائی جائے ان کا کہنا ہے کہ اشکومن پراپر میں سالانہ سیلاب سے لوگوں کو مسلسل نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انتظامیہ حفاظتی بندوں کی تعمیر کو یقینی بنائے دوسری طرف اشکومن پراپر کے سیلاب متاثرین شکورمحمد، علی مدد، سخی مدد، جان علی،عبداللہ، ثابت کریم، شاہ خان،شاہ جہاں اور شاہین علی نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے ان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کی زرخیز زمینیں فصلیں پھلدار اور غیر پھلدار درختان کے علاوہ ان کی زمینوں کو سیراب کرنے والی تمام ایری گیشین چینلز مکمل متاثر ہوئے ہیں اس باعث باقی ماندہ زمینیں بھی سوکھ جانے کا اندیشہ ہے ان متاثرین کا کہناہے کہ انہوں نے قبل ازوقت حفاظتی بندوں کی تعمیر اور ایری گیشین چینلز کی حفاظتی اقدامات کے لیے ڈزاسٹر منیجمینٹ اور لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی وقت پر نہیں ہوئی جب سکیمیں آتی ہیں تو سفارشی لوگوں کو نوازا جاتا ہے ان کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ متاثرین کے نقصانات کا کا مکمل معاوضہ اور بحالی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے۔