05:38 pm
نئے پاکستان والوںنے جی بی کورمضان پیکیج سے محروم کردیا،عمران وکیل

نئے پاکستان والوںنے جی بی کورمضان پیکیج سے محروم کردیا،عمران وکیل

05:38 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت بلتستان میں جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جگلوٹ سٹی سے 250 افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔نیا پاکستان بنانے والوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو رمضان پیکچ سے بھی محروم کردیا ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی نے گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کو متاثر کردیا ہے کرپشن کرتا ہوں اور نہ ہی کرپشن کرنے والوں کو برداشت کرتا ہوں
محکمہ جنگلات کے لئے بدنامی کے باعث بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات گلگت بلتستان محمد عمران وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں مافیاز نے گلگت بلتستان کے جنگلات کو تباہ و برباد کرکے محکمے جنگلات کا بریک بھی فیل کرکے رکھ دیا تھا مگر مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے ٹمبر مافیا کو لگام دینے کے لئے صرف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حلقے جگلوٹ سٹی سے 250 افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات درج کئے گئے ہیں کبھی وزیر اعلیٰ نے ٹمبر مافیا کے حق میں مجھ سے سفارش نہیں کی ہے ہم نے جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بناکر اداروں کو فعال کرکے گلگت بلتستان کے کمیونٹیوں کو بھی مضبوط بنادیا ہے حکومت اور کمیونٹی ملکر کروڑوں رقم عوام کے فلاح و بہبود کے لئے خرچ کررہے ہیں گلگت بلتستان کا سب سے زیادہ منافع بخش اور سب سے بڑا ادارہ ہی محکمہ جنگلات کا ہے اربوں جرمانوں کی مد میں جمع رقم سے سینکڑوں ملازمین کو تنخواہیں دیتے ہیں جن سے غریبوں کا چولہا جلتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے رمضان پیکچ کے تحت 70 سے 80 ارب رمضان سبسڈی کے لئے مختص کردیا تھا مگر نیا پاکستان بنانے والے نیازی نے رمضان پیکچ کٹوتی کرکے روزہ داروں کے ساتھ بھی ظلم کیا ہے جبکہ عمران خان نے گلگت بلتستان حکومت کے 18 ارب منظور شدہ بجٹ سے 2 ارب کی کٹوتی کرکے گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کو بھی متاثر کردیا ہے کرپشن کرتا ہوں اور نہ ہی کرپشن کرنے والوں کو برداشت کرتا ہوں اگر محکمے جنگلات کو نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا تو سخت ایکشن لیاجائے گا۔

تازہ ترین خبریں