05:39 pm
چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ کی تقرری میرٹ پرہوئی،شکورخان ایڈووکیٹ

چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ کی تقرری میرٹ پرہوئی،شکورخان ایڈووکیٹ

05:39 pm

گلگت (اوصاف نیوز) گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر شکور خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج سعید ارشاد حسین شاہ ایک قابل اور سینئر قانون دان ہے چیف جج کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے گلگت بلتستان کی عوام اور وکلاء کو فوری اور سستی انصاف کی توقع ہے۔ چیف جج کی تعیناتی کو گلگت بلتستان اکثریتی وکلاء تعیناتی کی مکمل حمایت کرتے ہیں
ان کی خلاف قراردادوں اور ہڑتالوں سے اکثریتی وکلاء کوئی تعلق نہیں ہے وکلاء سیاسی جماعتوں کے نمائندے بننے کے بجائے وکلاء کے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں چیف جسٹس گلگت بلتستان سے امید کرتے ہیں عوام کو فوری انصاف کے علاوہ وکلاء جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ساتھ دیں۔ وکلاء پسند اور ناپسند اور مسلقی بنیادوں سے ہٹ کر صرف اور صرف میرٹ پر ہی قراردادوں کی حمایت کیاجائے ۔انہوںنے کہاک چیف جسٹس اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی تعیناتی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے امید کرتے ہیں چیف جسٹس گلگت بلتستان عوام کو فوری اور سستی انصاف دینے کے لئے کلیدی کردار ادا کرینگے اور اپیلٹ کورٹ میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے بھی چیف جسٹس کردار ادا کریں۔

تازہ ترین خبریں