05:42 pm
مخالفین نے اداروں بلیک میل کرنے کیلئے غنڈہ گردی شروع کردی(عابدبیگ)

مخالفین نے اداروں بلیک میل کرنے کیلئے غنڈہ گردی شروع کردی(عابدبیگ)

05:42 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین نے سرکاری اداروں کو بلیک میل کرنے کے لئے غنڈہ گردی شروع کردی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خطے میں پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی وقار نہیں بلکہ غنڈہ گردی میں ملوث لوگ سیاست کے نام پر ٹھیکیداری کرنا چاہتے ہیں سیاسی مخالفین اپنی حدود میں رہیں اداروں میں غنڈہ گردی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
حاجی عابد علی بیگ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف دور حکومت میں گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کے لئے میگا منصوبے شامل تھے مگر عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کے نام پر کھربوں مالیت کے میگا منصوبے بھی ڈیلیٹ کردئیے۔ تحریک انصاف حکومت اگر گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص ہے تو گلگت بلتستان کے میگا منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرکے منظوری دیدیں امید کرتے ہیں کہ تبدیلی حکومت جی بی کے میگا منصوبوں کی منظوری دیدیں گی۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں پیپلزپارٹی حکومت نے پرچی پر نوکریاں اور ٹھیکے تقسیم کرکے میرٹ کا بھی جنازہ نکال کے رکھ دیا تھا مگر جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی تب سے امن و امان کے ساتھ خطے کی تعمیروترقی بھی ممکن ہوئی ہے جو کام گزشتہ ستر سالوں میں ممکن نہیں ہوسکا وہ کام ہم نے صرف چار سالوں میں کرکے جی بی کے عوام کو خوشحالی کے راہ پر گامزن کردیا ہے تبدیلی زبانی اعلان سے نہیں تبدیلی عملی اقدامات سے ہی آتی ہے۔

تازہ ترین خبریں