05:44 pm
ثوبیہ مقدم کا تحریک حصول حقوق دیامرچلانے کااعلان(نوجوان دست وبازوبنیں،سابق وزیر)

ثوبیہ مقدم کا تحریک حصول حقوق دیامرچلانے کااعلان(نوجوان دست وبازوبنیں،سابق وزیر)

05:44 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) سابقہ صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے تحریک حصول حقوق دیامر ،چلانے کا اعلان کردیا تھلچی سے لیکر تانگیر کے آخری کونے تک تحریک کو تیز کرنے کا عزم ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کادیامر کو پسماندہ اور حقوق سے محروم رکھنے میں کردارہے تین سالہ دور اقتدار میں سوائے وعدے دعوے اور جھوٹی تسلیوں کے کچھ نہیں کیا عوام کو حقوق کے حصول کے لئے شعور اجاگر کیاجائے گا
نوجوان میرے دست بازو بنیں آپ کی بہن آپ کو مایوس نہیں کرے گی ۔ثوبیہ مقدم نے دیامر بھر اور حلقہ 1 دیامر سے آتے ہوئے معززین یوتھ اور ذمہ داروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دیامر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے پسماندہ ضلع ہے دیامر کو پسماندہ رکھنے میں ہر دور حکومتوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے موجودہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے تین سالہ دور اقتدار میں سوائے طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں کیا ہم نے ہر وقت وزیرا علیٰ کا توجہ دیامر کے مسائل کے حل کی طرف دلانے کی کوشش کی اور ہرفورم میں وزیر اعلیٰ کو اس کے وعدے یاد دلائے لیکن وزیر اعلیٰ نے ہروقت ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی میں نے دیامر کے حقوق کے لئے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام سے محبت جمہور اور جمہوریت کی اعلیٰ مثال قائم کی میں آج عمائدین ،معززین اور یوتھ کے سامنے حصول حقوق دیامر تحریک چلانے کا اعلان کرتی ہوئی اس تحریک کاآغاز تھلچی سے کیاجائے گا اور تانگیر کے آخری کونے تک اس تحریک کو لے جایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ داریل تانگیر کو اضلاع بنانے ،دیامر کو یہاں حدود بندی متنازعے کا حل متاثرین دیامر ڈیم کی آباد کاری ،تعلیم صحت اور دیگر مسائل کے حل کیلئے جدوجہد تیز کیاجائے گا انہوںنے کہاکہ میں نے ہر فورم میں وزیر اعلیٰ کو ان کے وعدے اعلانات یاد دلائے انہوںنے دیامر کے مسائل حل کر نے کی بجائے مجھے وزارت سے فارغ کردیا میں نے آج اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام سے محبت جمہور اور جمہوریت کی اعلیٰ مثال قائم کی اور اب حکومتی مجرمانہ غفلت کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے تحریک حصول حقوق دیامر کا اعلان کردیا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ دیامر کے مختلف دوروں کے دوران اعلانات پر عملدرآمد اور دیامر کی تعمیروترقی کو یقینی بنانے کے لئے پوری قوم متحد ہوکر میرے ساتھ دیں عوام کو اس تحریک کے لئے آمادہ کرنے کے لئے باقاعدہ تھلچی سے تانگیر کے آخری کونے تک دورے کئے جائیں گے اور عوام کے سامنے تلخ حقائق رکھے جائیں گے صوبائی حکومت کی دیامر کے لئے دشمن کش رویے اور سلوک پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں