05:49 pm
گلگت ہسپتال،اپریل میں 28ہزار582مریضوں کامعائنہ،رپورٹ جاری

گلگت ہسپتال،اپریل میں 28ہزار582مریضوں کامعائنہ،رپورٹ جاری

05:49 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) ڈسڑکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال گلگت نے ماہ اپریل 19کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دیا۔ جنرل او پی ڈی میں اٹھائیس ہزار پانچ سو بیاسی مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ چھتیس سو پچاس مریض ایڈمٹ ہوئے۔تین سو اکیس مریضوں کا بڑے آپریشن کئے گئے، چار ہزار آٹھ سو ستاسی مریضوں کے چھوٹے آپریشن کئے گئے۔بارہ سو بیاسی مریضوں کا ایکسرے کے ذریعے معائنہ کیا گیا۔ تیرہ ہزار پانچ سو بارہ مختلف اقسام کے ل
یبارٹری ٹیسٹ کئے گئے۔ تین ہزار ایک سو دس الٹراسائونڈ ہوئے۔ایک سو تیس مریضوں کی ایم آر آئی کے ذریعے تشخص کی گئی۔ نو سو پچاس مریضوں کی ای سی جی کیا گیا۔بہتر مریضوں کا ڈائلیسز کے ذریعے صحت پہنچائی گئی۔ ایک ماہ میں چار سو بتیس ڈیلوری کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ صرف چھ اموات ہوئی۔ سی سیکشن کے ایک سو تنتیس کیسز ریکارڈ کئے گئے۔اٹھارہ سو نو دانتوں کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ماہ اپریل میں ہیڈ انجریز کے پانچ کیسز ایڈمٹ ہوئے۔آر ٹی ائیز کو ستاون،آئی سرجریز چوالیس، تیرہ مریضوں کے دانتوں کا آپریشن کیا گیا بارہ مریضوں کو ونٹیلیٹر کے ذریعے معائنہ کیا گیا۔ پانچ ایم ڈی آر کیسز انفلیوانزا کیسز پیش ہوئے۔چار مریضوں کو بیت المال کے ذریعے علاج کیا گیا۔ایس ایچ پی آئی پروگرام کے تحت اکتیس مریض مستفید ہوئے۔

تازہ ترین خبریں