05:52 pm
وفاقی حکومت جی بی سے مخلص،وزیراعلیٰ کابینہ کونہیں سنبھال پارہے(شاہ ناصر)

وفاقی حکومت جی بی سے مخلص،وزیراعلیٰ کابینہ کونہیں سنبھال پارہے(شاہ ناصر)

05:52 pm

گلگت(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے قائمقام صدر حاجی شاہ ناصرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنی کابینہ کو نہیں سنبھال سکتے ہیں وہ آج ناکام سیاستدان ہونے کے غم میں وفاقی حکومت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے صوبائی حکومت کو شرم آنے چاہیے کہ اپنے وزراء کے مطالبات کو حل نہیں کرسکتیں ، حلقے کے نمائندوں کو گریڈ ون کے نوکری سمجھا ہے ،
حلقے سے عوام کے منتخب نمائندوں کو اپنی کرسی کے ڈر سے وزارت سے نکالا جاتا ہے اور ایک چور کو جوکہ پاکستان کے اعلیٰ عدلیہ نے ملک کا چور ثابت کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے جس کی پوسٹر کو سرکاری خرچے پر شاہراہ میں نصب کررہے ہیں، یہ افسوس کا مقام ہے کہ ملک کے خزانے کو لوٹنے والا حکمران کو اب بھی لیڈر سمجھ رہے ہیں جبکہ اپنی کابینہ کو نہیں سنبھال سکتیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی ہے، اسمبلیوں میں منظور شدہ قراردادوں پر کوئی عمل در آمد نہیں ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان صرف منصوبوں کے مختص بجٹ کو وفاقی حکومت نے کٹ لگایا ہوا ہے کہ رٹ لگایا ہوا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مخلص ہے اور عوام کو سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کررہی ہے، تعلیم ، صحت اور دیگر مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بھر پور ساتھ دیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق سے جاری کردہ منصوبوں کے بجٹ کو حاصل کرنے کے بعد اخبارات میں ضد بازی سے بیانات دیکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے اب صرف اخبارات میں وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کے علاوہ اور ان کے پاس اورکوئی راستہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات دینے میں پی ٹی آئی کے ہر ٹائیگر اب سے ہی عملی کام کررہے ہیں، اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کے عمل کی نشان دہی ہو رہی ہے، جس ادارے میں وزیر اعلیٰ کے فون اور پرچی سے افراد کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کی جا رہی ہے ان سب کو ادارے کے ذمہ دار سمیت نیب کے حوالے کیا جائے گا اور میرٹ کی بحالی کے لیے بھر پور انداز میں کام کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں